منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریلوے مسافروں کے وقار کو کچل رہی ہے : پرینکا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-19
in قومی خبریں
A A
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو کہا کہ تہواروں کا سیزن چل رہا ہے اور مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے ریل کی سہولت نہیں مل رہی ہے اور حکومت دکھاوے کے لئے منتخب اسٹیشنوں کی خوبصورت تصاویر پیش کرکے مسافروں کے وقار کو تباہ کررہی ہے ۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں محترمہ واڈرا نے کہا، "حکومت نے لالچ، پیسے اور تشہیر کے کھیل میں دیکھتے دیکھتے ہندوستانی ریلوے کو تباہ کر دیا ہے ۔ من مانی کرایہ، ایک کے بعد ایک حادثات، تاخیر، اسٹیشنوں پر بھیڑ اور ناقابل تصور بدانتظامی۔ اس کے علاوہ ہر طرح کی لاپرواہی، بدانتظامی اور انارکی۔ تہواروں کا وقت چل رہا ہے ۔ دیوالی ابھی گزری ہے اور چھٹھ پوجا چل رہی ہے ۔ لوگ اپنے گھروں کو جا رہے ہیں اور گھروں سے لوٹ رہے ہیں، لیکن ریلوے انہیں جان مال کا یقین بھی نہیں دے پارہی ہے ۔”
انہوں نے کہا کہ کرایوں اور اسپیشل ٹرینوں کے نام پر مسافروں کو لوٹا جا رہا ہے ، لوگ کھڑکیوں سے ٹرین میں داخل ہو رہے ہیں اور سامان کی طرح بوگیوں میں ٹھونسے جا رہے ہیں، سفر کے عوض میں شہریوں کی عزت نفس کو مجروح کیا جا رہا ہے ۔ دوسری طرف بھاری رقم خرچ کر کے منتخب اسٹیشنوں کی عمارتوں کے فیس لفٹ اور کچھ نئی ٹرینوں کی اتنی بڑی تشہیر کی جا رہی ہے کہ جیسے ہندوستانی ریلوے کسی جادو سے بدل گئی ہو۔ کھوکھلی تشہیر کا ایسا شور ملک کی تاریخ میں کم ہی ملتا ہے ۔ یہ ہندوستان کی نہیں، لالچ اور پیسے کی وندنا ہے ، جس کے شور میں لاکھوں ہندوستانی شہریوں کی ٹرین کے سفر کے دوران حالت زار، چیخ وپکار دب کر رہ جاتی ہے ۔”
محترمہ واڈرا نے کہا، "طاقت یہ دیکھنا یا سننا نہیں چاہتی، میڈیا یہ دکھانا یا بتانا نہیں چاہتا۔ ایسی جھوٹی، فرضی، اوپر سے تھوپی گئی تہوار نما خبروں، تصویروں اور ویڈیو سے ایک فرضی ‘امرت کال’ کی وندنا کی جا رہی ہے ۔ وزیر ریلوے صاحب! امرت کال کی وندنا کیجئے لیکن اسے امیروں کا جملہ مت بنایئے ۔ کسان، مزدور، خواتین، بچے اورملک کے وسیع متوسط [؟][؟]طبقے کو پورے احترام، اعتماد اور حفاظت کے ساتھ ٹرینوں میں سوار کریں۔ انڈین ریلوے اسی عام آدمی کا خزانہ ہے ، یہی اصل بھارت وندنا ہے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی-20 کا ورچوئل سربراہی اجلاس 22 نومبر کو ہوگا

Next Post

مودی نے مک جیگر کو مدعو کیا – متلاشیوں کی سرزمین ہندوستان آتے رہیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت پیغام

مودی نے مک جیگر کو مدعو کیا - متلاشیوں کی سرزمین ہندوستان آتے رہیے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.