نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانوی پاپ گلوکار، نغمہ نگار اور فلم ساز سر مائیکل فلپ جیگر کی ایکس پر ایک پوسٹ میں دورہ ہندوستان اور ہندوستانی ثقافت کے قریب آکر لطف اندوز ہونے کے اعتراف پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں ہندوستان آتے رہنے کی دعوت دی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر سر مائیکل فلپ جیگر عرف مک جیگر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی پوسٹ میں کہا، "آپ کو ہمیشہ وہ چیز نہیں مل سکتی جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہندوستان متلاشیوں سے بھری ہوئی سرزمین ہے ، جو سب کو سکون اور اطمینان فراہم کرتی ہے ۔’’
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کو یہاں کے عوام اور ثقافت کے درمیان خوشی حاصل ہوئی۔ آتے رہیے ۔
مک جیگر نے اپنی پوسٹ میں ایک گانے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور لکھا، "شکریہ اور نمستے بھارت۔ روزمرہ کے معمولات سے دور، مجھے یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہوئی۔ آپ سب سے بہت پیار، مک۔
سر مائیکل فلپ جیگر 26 جولائی 1943 کو برطانیہ میں پیدا ہوئے ۔ وہ ایک انگریزی گلوکار، نغمہ نگار، اداکار، فلمساز اور رقاص ہیں۔ وہ راک بینڈ رولنگ اسٹونز کے فرنٹ مین اور بانی ارکان میں سے ایک ہیں۔ مک جیگرایک کرکٹ میچ اور دیوالی و کالی پوجا کا جشن منانے کے لیے حال ہی میں کولکاتہ کا دورہ کیا۔ انہیں مغربی بنگال کے شہر، سٹی آف جوائے – کولکاتہ کے ایک متحرک سفر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔