سرینگر//
’’جموں و کشمیر انتظامیہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کے دوران کہا۔
سنہا کا یہ بیان وادی کے دس اضلاع میں سیکورٹی کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے یہاں ایک میٹنگ کے دوران آیا۔
ایل جی کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا’’کشمیر ڈویڑن کے تمام ۱۰؍اضلاع میں سیکورٹی اور ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے آج سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ’’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی جامع اور ترقی پسند ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔‘‘