سرینگر/17 نومبر
جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے سمنو علاقے میں ایک تصادم میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ تاہم ان کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ تلاش جاری ہے۔
کل پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی طرف صفر کیا تو چھپے ہوئے جنگجوو¿ں نے مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی، جس کا جوابی کارروائی کی گئی، جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔
احتیاطی تدابیر کے پیش نظر علاقے میں اندھیرے کے باعث آپریشن معطل کیا گیا تھا اور آج صبح پہلی روشنی میں دوبارہ شروع کیا گیا۔