سرینگر//
اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے منگل کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں بہت جلد انتخابات ہونگے ۔
آرمی ٹریبونل کے فیصلے پر سابق وزیر نے کہاکہ ضمانت عام طورپر کسی کو بھی دی جاسکتی ہے ، عوام کو عدلیہ کے نظام پربھروسہ کرنا چاہئے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
بخاری نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بہت جلد چناو کرانے کا امکان ہے ۔
آرمی ٹریبونل کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پر الطاف بخاری نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔ان کے مطابق ضمانت کا یہ مطلب ہیں کہ کیس بند ہو گیا ، عوام کو ملک کے عدالتی نظام پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔
بخاری نے امید ظاہرکی کہ متاثرین کو ضروری انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو ضرور پوراکیا جائے گا۔
عمر عبداللہ کی جانب سے کرناٹک حکومت کے فیصلے کی نکتہ چینی کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہاکہ عمر عبداللہ کو شرم آنی چاہئے ۔