ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سکیورٹی کومزید مضبوط کیا جائے‘:ڈی جی پی سوائن کا ضلع کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

دہشت گرد اور ان کے حامیوں کو جڑ سے ختم کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-14
in اہم ترین
A A
’سکیورٹی کومزید مضبوط کیا جائے‘:ڈی جی پی سوائن کا ضلع کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
جموںکشمیر کے پولیس سربراہ‘ آر آر سوائن نے پیر کے روز کولگام میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا اورسیکورٹی گرڈکو مزید مضبوط کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوئن نے پیر کے رو ز کولگام کا دورہ کیا اوروہاں پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں پولیس ، آرمی ، سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران نے شرکت کی جس دوران پولیس سربراہ نے مکمل امن و امان کے قیام کی خاطر سرگرم ملی ٹینٹوں اور دہشت گردی کی جڑوں کو ختم کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کمار اور آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی نے پولیس سربراہ کو سیکورٹی صورتحال کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی۔
ڈی جی پی نے عوام دوست پولیسنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ امن و امان کے ماحول کو برقرار رکھنے کی خاطر عوام دوست پالیسی ناگزیرہے ۔
سوائن نے آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ امن دشمن عناصر سے نمٹنے کے دوران عوامی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مختلف سطحوں پر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے اشتراک کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے بھی احکامات جاری کئے ۔
ڈی جی پی نے میٹنگ کے دوران کہا ’’سرحد کے اس پار موجود دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز جموں وکشمیر کے پر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے ‘‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ معصوم شہریوں اور فورسز پر بزدلانہ حملے ان کی مایوسی کو صاف ظاہرکررہے ہیں۔
سوائن نے آفیسران کو احکامات جاری کئے کہ دہشت گردوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور تمام مشتبہ عناصر پر خصوصی نظر گزر رکھنے کی بھی ضرورت ہے ۔انہوں نے آفیسران کو اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کرنے اور عوام الناس کی حفاظت کویقینی بنانے پر زور دیا۔
ڈی جی پی نے کہاکہ لوگ سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔پولیس سربراہ نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل سے ہی تخریب کاروں اور امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریف جزوی طور پر بحال

Next Post

وادی کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے خاکہ تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
وادی کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے خاکہ تیار

وادی کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے خاکہ تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.