نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت سے متاثر ہو کر ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 شروع کی تھی ۔ اس مہم کے بنیادی مقاصد زیر التوا معاملات کو تیزی سے نمٹانے ، انتظام، اور صاف شفاف اور سرسبز ماحول کو فروغ دینا تھا۔
سوچھتا سے متعلق خصوصی مہم 3.0 کا کامیاب اختتام مذکورہ وزارت کے عزم کا ثبوت ہے ۔ یہ جامع اقدام پوری وزارت کے ساتھ ساتھ اس کے منسلک/ماتحت دفاتر اور ملک کے مختلف خطوں میں موجود خود مختار اداروں میں پھیلا ہوا ہے ۔ 15 ستمبر 2023 کو شروع ہونے والے تیاری کے مرحلے نے مہم کی مدت کے دوران صفائی کے مخصوص اہداف کی نشاندہی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس مہم میں نہ صرف زیر التواء معاملات کو نمٹانے پر زور دیا گیا بلکہ جگہ کے استعمال کو بہتر بنانے اور دفاتر میں کام کی جگہ کے مجموعی تجربے کو بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ تیاری کے پورے مرحلے اور خود مہم کے دوران ملک بھر میں صفائی کے 8354 مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ متوقع نتیجہ تقریباً 660 مربع فٹ جگہ کو صاف کرنا تھا، جس میں 4579 سے زیادہ فزیکل فائلیں مکمل جائزہ لینے کے لیے رکھی گئی تھیں۔
مزید برآں، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری ج اتل کمار تیواری نے مختلف ڈویژنوں کا دورہ کرکے اور خصوصی مہم 3.0 کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ جائزہ میٹنگوں کی میزبانی کرکے فعال اقدامات کیے ہیں۔ ان کی بصیرت انگیز رہنمائی کے ساتھ اس مہم کے ایک حصے کے طور پر علاقائی اداروں کا دورہ کرنے کے لیے خصوصی ٹیموں کو حکمت عملی کے ساتھ منظم کیا گیا تاکہ اس کے موثر نفاذ اور اثرات کو یقینی بنایا جا سکے ۔ "صاف شفاف اور زیادہ موثر حکمرانی کے لیے وزیر اعظم مودی کے وژن کی روح میں خصوصی مہم 3.0 بہترین کارکردگی کے لیے ہماری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے ۔ اسٹریٹجک منصوبہ بندی، اچانک دوروں، اور وقف ٹیم ورک کے ذریعے ہم نے نہ صرف جگہ صاف کی ہے بلکہ صفائی کے مقصد کو بھی آگے بڑھایا ہے ۔ یہ پہل تبدیلی کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے ۔ مسٹر اتل کمار تیواری ن کہا کہ اس مہم کا اہم مقصد کام کی ایک ایسی جگہ کو فروغ دینا ہے ، جو سوچھتا کے نظریات اور آپریشنل عمدگی سے ہم آہنگ ہو۔ "