جموں//
جموںکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے میں ایک گاڑی حادثے شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک۷سالہ بچی کی موت جبکہ۷عقیدت مند زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق کٹرہ کے نومئی علاقے میں جمعہ کی صبح ایک ٹمپو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پیش آتے وقت کٹرہ سے دہلی جا رہے اس ٹمپو میں۸عقیدت مند سوار تھے ، جن میں سے۷سالہ بچے کی بر سر موقع موت واقع ہوئی جبکہ باقی زخمی ہوگئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کا فوری طور گورنمنٹ ہسپتال کٹرہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔