سرینگر/ 10 نومبر
وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر جمعہ کے روز تازہ برف باری سے غیر مقامی سیاح میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کو برف باری کے بیچ ناچتے گاتے اور سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔
بتادیں کہ وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، دودھ پتھری کو جمعہ کی صبح تازہ برف کی سفید چادر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ان مقامات پر موجود غیر مقامی سیاحوں نے جب صبح کے وقت ہر سو تمام سبزہ زاروں، پہاڑیوں، درختوں اور ندی نالوں و دریاﺅں کو مکمل طور پر سفید لباس میں ملبوس دیکھا تو وہ مبہوت ہو کر رہ گئے ۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع مشہور سیاحتی مقام دودھ پتھری کی سیر پر آئے غیر مقامی سیاح برف باری سے محظوظ ہو رہے تھے ۔
ان کے چہروں پر خوشیوں کے آثار نمایاں تھے اور وہ ہنستے مسکراتے ، ناچتے گاتے اور سلیفی اٹھاتے ہوئے برف باری سے لطف اندوز ہو رہے تھے ۔
کولکتہ سے آئے ایک سیاح نے بتایا”میں یہاں پہلے بھی سیر کے لئے آیا ہوں اس وقت یہاں ہر طرف سبزہ ہی سبزہ تھا لیکن آج نظارہ ہی کچھ الگ ہے “۔انہوں نے کہا”لوگ کافی پیسہ خرچ کرکے سوئزر لینڈ جاتے ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ کشمیر آجاﺅ ایک بار یہاں آﺅگے تو سوئزر لینڈ بھول جاﺅ گے “۔
ان کا کہنا تھا”آج جو ہم یہاں یہ نظارہ دیکھ رہے ہیں یہ سب قدرتی ہے اس میں کچھ بھی بناوٹی نہیں ہے “۔
سیاح نے کہا کہ کشمیر سیاحت کےلئے محفوظ جگہ ہے لوگوں کو یہاں آںا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ چاہئے گھوڑے والے ہیں، ہوٹل والے ہیں دکاندار ہیں یا عام لوگ ہیں سب ا
چھے ہیں۔