سرینگر/10نومبر
جموں وکشمیر کے کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کی۔
اطلاعات کے مطابق بانہال ٹنل کی حفاظت پر مامور اہلکار نے دوران ڈیوٹی اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
واقعہ کے فوراً بعد وہاں موجود دوسرے فورسز اہلکار اس کی طرف دوڑے اور اس کو خون میں غلطاں دیکھا۔ انہوں نے اپنے زخمی ساتھی کو فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے ۔