سرینگر/۹نومبر
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ سماج کے ہر طبقے کو بغیر کسی امتیاز کے مرکزی اور یو ٹی اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں پنشنرز سمیلن کا افتتاح کرنے اور پنشن سے فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا’’ہمارا مقصد سب کیلئے سوشل سکیورٹی نیٹ اور ہر شہری کے لیے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانا ہے۔ سماج کے ہر طبقے کو بغیر کسی امتیاز کے مرکزی اور یو ٹی اسکیموں کے فوائد مل رہے ہیں‘‘۔
اس موقع پر ایل جی سنہا نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے عام آدمی کو بااختیار بنانے اور معاشرے کے محروم طبقات کو ترقی کے دھارے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سنہانے کہا’’ہم سب کیلئے ترقی، خوشحالی اور معیاری زندگی کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انتظامیہ نے غریبوں، پسماندہ اور کمزوروں کے لیے مزید حقوق اور وسائل کو یقینی بنایا ہے۔‘‘
پنشنرز سمیلن میں، لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کے سماجی بہبود کے مختلف اقدامات کا اشتراک کیا اور مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں، ان اقدامات نے جموں کشمیر میں ترقیاتی عدم توازن کو دور کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ انتظامیہ نے غریبوں اور محروموں کے مفاد میں بلا خوف و خطر تمام فیصلے لیے ہیں۔
سنہانے عوامی نمائندوں، عہدیداروں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے اجتماعی کوششوں پر زور دیا تاکہ تمام اہل استفادہ کنندگان کو سماجی تحفظ کی اسکیموں سے مربوط کیا جاسکے اور ان کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لائی جاسکے۔
اپنے خطاب میں، لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع انتظامیہ جموں کو انٹیگریٹڈ سوشل سیکورٹی اسکیم (آئی ایس ایس ایس) میں سیر حاصل کرنے اور بڑھاپے، بیوہ اور دیویانگ زمرے کے۶۳ہزار۹۱۹ مستفیدین تک پہنچنے کے لیے اس کی مسلسل مہم کے لیے مبارکباد دی۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے مستحقین کو اسکوٹیز، منظوری لیٹر اور دیگر مراعات حوالے کیں۔
جموں کشمیر حکومت کے ترجمان نے کہا کہ استفادہ کنندگان نے بھی اپنے تجربات کا اشتراک کیا اور سماجی بہبود کی مختلف اسکیموں کے تحت بغیر کسی رکاوٹ کے فوائد کی توسیع کیلئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔