سرینگر//
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کھاگ علاقے میں ہفتہ کے روز ایک پولیس اہلکار کی رائفل غلطی سے چلی جانے سے زخمی ہو گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی ہے کہ مظفر احمد نامی پولیس اہلکار بلاک آفس کھاگ کے قریب ڈیوٹی پر تھا جب اس کی رائفل غلطی سے چلی گئی۔
واقعے میں پولیس اہلکار کو بائیں پاؤں میں گولی لگی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ زخمی اہلکار کی حالت مستحکم ہے ۔