سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے وادی کشمیر میں کے حالات پر اطمینان کا اظہار کریتے ہوئے کہا کہ وادی میں پتھراؤ کے دن اور جبری بند کال اب تاریخ کا حصہ ہے، جس سے لوگوں کو اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزارنے کا موقع ملتا ہے۔
اتوار کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران، ایل جی سنہا نے کشمیری مائی گرنٹوں کے لیے بحالی کی اسکیم میں اہم پیش رفت کے بارے میں خاکہ کھینچا۔
سنہا نے کہاکہ حکام نے کشمیر میں ان مائی گرنٹوں کیلئے۶۰۰۰ملازمت کے عہدوں اور مساوی تعداد میں مکانات کی منظوری دی ہے، جسے دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ایل جی کاکہنا تھا کہ تقریباً تمام اسامیاں پْر ہو چکی ہیں، جن میں سے صرف۲۳ ؍اسامیوں کو پْر کرنا باقی ہے، جس پر جلد ہی توجہ دی جائے گی۔
سنہا نے کہاکہ جہاں پہلے صرف۶۶۵ مکانات تعمیر کیے گئے تھے، اب یہ تعداد بڑھ کر۱۶۶۵ ہوگئی ہے، باقی۱۷۸۹مکانات اگلے سال مارچ سے پہلے مکمل ہونے والے ہیں۔انہوں نے مزید تصدیق کی کہ ۲۰۲۴ تک ان تمام مکانات کو تیار کرنے کا ہدف ہے۔