نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں واحد ایسا ملک ہے جہاں پر خود انحصاری کے تمام وسائل اور مواقعے موجود ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ خود انحصار بھارت کے وژن کو کامیاب بنانے کیلئے لوگوں کا ساتھ ضروری ہے ۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہم کو غیر ملکی مصنوعات پر انحصار کو کم کرنا ہوگا اور برآمد کیلئے نئی منزلیں تلاش کرنا ہوں گی اور مقامی مارکیٹس میں بیداری بھی پیدا کرنی ہوگی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بیرونی سامان پر انحصار کو کم کرنے اور گھریلو مینوفیکچرنگ پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے غیر ملکی سامان پر انحصار کو کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا‘ کیونکہ ملک اپنی آزادی کے 75سال پورے ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ وزیراعظم کل JITO Connect کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل طریقے سے خطاب کر رہے تھے، جس کا اہتمام جین بین الاقوامی تجارتی تنظیم JITO نے پنے میں کیا تھا۔
نریندر مودی نے کہا کہ ہم کو غیر ملکی مصنوعات پر انحصار کو کم کرنا ہوگا اور برآمد کیلئے نئی منزلیں تلاش کرنا ہوں گی اور مقامی مارکیٹس میں بیداری بھی پیدا کرنی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا یہ محسوس کرتی ہے کہ بھارت عالمی بھلائی کے مقصد کے ساتھ اپنی تمام صلاحیتوں اور کارکردگی کی بنا پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا نظریہ بالکل واضح ہے اور آتم نربھر بھارت ہمارا مستقبل کا لائحہ عمل ہے اور ہمارا مقصد بھی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا‘ مختلف شعبوں میں بہت سی امیدوں اور اعتماد کے ساتھ بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے۔
خواہ یہ عالمی امن ہو، خوشحالی ہو یا عالمی چیلنجوں کے لیے حل تلاش کرنے کے طریقے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی مہارت اور اختلاف رائے بھی ہوسکتے ہیں لیکن نئے بھارت کی خوشحالی ہر ایک کو جوڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سربراہ میٹنگ کا موضوع ہے ’کَل کی جانب ایک ساتھ پیش قدمی‘۔ یہ موضوع آج کے حالات میں بہت زیادہ بامعنی ہے۔ اس مطلب ہے کہ آزادی کا امرت کال کے دوران ’سب کا پریاس‘ تیز ترقی کی کْنجی ہے۔ اس موقع پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی موجود تھے۔