نئی دہلی//صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اتوار کو ناگپور جائیں گے، جہاں وہ ناگپور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے مستقل کیمپس کا افتتاح کریں گے۔
ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں راشٹرپتی بھون نے کہا کہ مسٹر کووند اتوار کو ناگپور جائیں گے، جہاں وہ دہیگاؤں موجا میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ناگپور کے مستقل کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ یہ ادارہ 2015 میں ایک عارضی کیمپس میں شروع کیا گیا تھا۔