سرینگر/۴ نومبر
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہفتے کو ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ میں ہفتے کے روز بجبہاڑی- پنزگام سیکشن کے درمیان ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے اس شخص کو علاج و معالجے کے لئے نزیدکی ہسپتال پہنچایا جہاں اس کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔