ممبئی// گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ممبئی انڈینس کے خلاف آخری اوور میں میچ ہارنے کے بعد کہا کہ کسی بھی دن ہم آخری اوور میں 9 رنز بنا سکتے تھے۔ میرے خیال میں بلے بازوں نے ہمیں مایوس کیا۔ آپ ٹی۔ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل وکٹیں نہیں گنوا سکتے۔
ہاردک نے میچ کے بعد کہاکہ ’’اس ایک اوور میں دو وکٹ گنوانا ہمارے لیے مشکل تھا۔ کئی میچ ایسے ہیں جہاں ہم نے آخری اوور میں کامیابی حاصل کی۔ ہم مایوس ہوں گے لیکن اس میچ کے بارے میں زیادہ نہیں سوچیں گے۔ ہم نے 19.4 اوورز میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ صرف ایک یا دو بڑے شاٹس ہی میچ کا نتیجہ بدل سکتے تھے۔ ہمیں میچ 20ویں اوور سے پہلے ختم کر دینا چاہیے تھا۔ ایک موقع پر وہ 200 کی طرف بڑھ رہے تھے۔ بلے بازوں نے دباؤ جھیل کر ہماری واپسی کروائی۔ میں خوشی خوشی اس پچ پر 170 رنز بنا لیتا۔