نئی دہلی//
بھارت میں مداح نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال پر ورلڈ کپ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت کرنے کا الزام لگادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سنہیاسیش گنگولی کو کولکتہ تھانے میں طلب کرلیا گیا ہے۔
کرکٹ مداح نے بنگال ایسوسی ایشن کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹکٹس ذاتی مقاصد اور بلیک کے لیے الگ کی گئیں۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی اپنے بڑے بھائی کی حمایت میں سامنے آگئے۔
سارو گنگولی نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کے تنازع میں بنگال ایسوسی ایشن کا کوئی عمل دخل نہیں، پولیس ٹکٹیں بلیک کرنے والوں کو پکڑے۔
سارو گنگولی نے مزید کہا ہے کہ بنگال ایسوسی ایشن نے ٹکٹ فروخت نہیں کیے نہ اس کے پاس ٹکٹس ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈن گارڈنز کولکتہ میں 5 نومبر کو بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ شیڈول ہے اور اس میچ کا سب سے کم 900 روپے کا ٹکٹ 5 ہزار کا فروخت ہورہا ہے۔