جموں//
ایک شخص جو گزشتہ ۱۰سالوں سے ایک مجرمانہ معاملے میں گرفتاری سے بچ رہا تھا‘کو جمعرات کو جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں پولیس نے پکڑا۔
شبیر احمد ملک، جو کشتواڑ کے علاقے بن آستان کا رہائشی ہے،۲۰۱۳ میں رنبیر پینل کوڈ کی دفعہ ۴۳۶کے تحت درج ایک کیس کے سلسلے میں مطلوب تھا، جس پر حملہ کرنے اور زخمی کرنے کے علاوہ ایک مکان کو تباہ کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد کے استعمال میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام تھا۔
کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خلیل پوسوال نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے مفرور کے ٹھکانے سے متعلق معلومات کی بنیاد پر چھاپے مارے اور آخر کار اسے پکڑ لیا۔
پوسوال نے کہا کہ ملک کو گرفتاری کے بعد کشتواڑ میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایس ایس پی نے دیگر تمام فراریوں کو بھی خبردار کیا کہ وہ پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ (ایجنسیاں)