ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لداخ میں سیاحت کی ترقی کے لامحدود امکانات:مرمو

’خطے کے لوگو ں نے ملک کے دفاع میں اپنا حصہ ڈالا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-02
in مقامی خبریں
A A
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

MURMU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

نئی دہلی//
صدر دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ لداخ میں روحانی، سنسنی خیز اور ایڈونچر اور قدرتی سیاحت کی ترقی کے لامحدود امکانات موجود ہیں۔
بدھ کو لداخ میں اپنی شہری اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کا پورے ملک میں ایک خاص مقام ہے ۔
صدر ہند نے کہا’’تمام ہم وطنوں میں آپ سب کیلئے پیار اور احترام کا خاص احساس ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ مجاہدین کی سرزمین لداخ کے عام شہریوں نے ہمیشہ فوجیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ملک کے دفاع میں اپنا حصہ ڈالا ہے ‘‘۔
مرمو نے کہا کہ اس خطے کے لوگ بہادری اور بدھا پر ایمان دونوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کرگل کے صوفی سنتوں اور عظیم لوگوں نے بھی ہندوستان کی روحانی روایت کو مضبوط کیا ہے ۔ دریائے سندھ تمام اہل وطن کے تاریخی، ثقافتی اور روحانی شعور میں موجود ہے ۔ ’’اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے۱۹۹۷سے یہاں ہر سال سندھو درشن اتسو منایا جاتا ہے‘‘۔
صدر ہندنے کہا کہ یہاں کے تمام دریاوؤں اور گلیشیئرز سے دستیاب آبی وسائل کا تحفظ اور درست استعمال بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے خاص طور پر چیوانگ نورفیل کی تعریف کی، جو آبی وسائل کے تحفظ کے شعبے میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں۔
مرمونے کہا کہ لداخ میں روحانی، ایڈونچر، سنسنی خیز اور قدرتی سیاحت کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ کرگل، سورو، نوبرا، لیہہ، زنسکار اور دراس سمیت تمام علاقے اتنے خوبصورت ہیں کہ ان کو بیان کرنے کے لیے خاص ہنر درکار ہے ۔
پدم شری ایوارڈ یافتہ چیوانگ موٹ اپ گوبا کا ذکر کرتے ہوئے مورمو نے کہا کہ انہوں نے لداخ میں ایڈونچر ٹورازم کی ترقی کو نئی توانائی دی ہے ۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ان کے کام نے بھی بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لداخ میں ہیلتھ ٹورازم کی ترقی کے بھی بے پناہ امکانات ہیں۔ سووا رگپا یعنی امچی طبی نظام کی طرف لوگوں میں اچھا جھکاؤ ہے ۔
صدر ہند نے کہا کہ جدید طبی طریقوں کے ساتھ ایسے قدیم لیکن سائنسی طبی نظام کی حوصلہ افزائی صحت کے مجموعی نظام کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔
اس سے پہلے صدرجمہوریہ ہند‘ دروپدی مرمو کے دورہ لداخ کے دوسرے دن بدھ کے روز یونین ٹریٹری انتظامیہ نے ان کے اعزاز میں سندھو گھاٹ پر ایک شہری استقبالیہ کا اہتمام کیا۔
اس تقریب کا آغاز صدر جمہوریہ کے اپنی بیٹی اتشری مرمو کے ساتھ دریائے سندھ پر پوجا کے ساتھ ہوا۔
اس موقع پر لداخ یونین ٹریٹری کے رکن پارلیمان جمیانگ سیرنگ نمگیال، چیف ایگزیکیٹو کونسلر (سی ای سی) لیہہ اور سی ای سی کرگل بھی موجود تھے جنہوں نے صدر مرمو کو کھاٹگ اور مومنٹوز پیش کئے ۔
بعد ازاں آپ نے لداخ کے قبائلی گروپوں بشمول بروکیا، چانگپا، بلتی اور لیہہ میں سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
بتادیں کہ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اپنے دو روزہ دورہ لداخ یونین ٹریٹری کے لئے منگل کے روز لیہہ پہنچیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ آج سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کرکے وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گی۔
صدر مرمو نے۱۱؍اکتوبر کو جموں وکشمیر کا دو روزہ دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے کشمیر یونیورسٹی کے۲۰ویں کنوکیشن میں شرکت کی تھی اور بعد میں راج بھون میں قبائلی گروپوں کے ارکان اور سیلف ہلپ گرپوں کی خواتین کے ساتھ بات چیت کی تھی۔
صدر جمہوریہ نے اپنے دورے کے دوسرے دن صوبہ جموں کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر کا دورہ کرکے وہاں سر نو تعمیر شدہ پاروتی بھون اور سکائی واک کا افتتاح کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہ مولہ میں چار ملی ٹینٹ معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار:پولیس

Next Post

ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے‘ کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے‘ کوئی نقصان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.