ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

آزادی کا امرت مہوتسو 31 اکتوبر کو اختتام پذیر ، میرا یووا بھارت کی بنیاد رکھی جائے گی : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-29
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پورا ہندوستان منی پور کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/29 اکتوبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ اس سال 31 اکتوبر ، اتحاد کے دن (ایکتا دیوس) کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے اختتام کے ساتھ ہی ایک بہت بڑی ملک گیر تنظیم ’میرا یووا بھارت‘کی بنیاد رکھی جائے گی۔ جو نوجوانوں کو ملک کی تعمیر کے مختلف ایونٹس میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

متعلقہ

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

مودی نے یہ اعلان یہاں آل انڈیا ریڈیو پر اپنے باقاعدہ ماہانہ پروگرام من کی بات کے 106ویں ایپی سوڈ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر ہم سب کے لیے بہت خاص دن ہے ۔ اس دن ہم مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش مناتے ہیں۔ ہم ہندوستانی انہیں بہت سی وجوہات کی بنا پر یاد کرتے ہیں اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سب سے بڑی وجہ ہے – ملک کی 580 سے زیادہ ریاستوں کو جوڑنے میں ان کا بے مثال رول۔ملک کے الگ الگ حصوں کو ہندوستان کے ساتھ جوڑ نے کا کام سردارولبھ بھائی پٹیل نے کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر سال 31 اکتوبر کو گجرات میں اسٹیچو آف یونٹی پر قومی اتحاد کے دن (ایکتا دیوس) سے متعلق تقریب ہوتی ہے ۔ اس مرتبہ اس کے علاوہ دہلی میں کرتویہ پتھ پر ایک بہت ہی خاص پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

مودی نے کہا”آپ کو یاد ہوگا کہ حال ہی میں میں نے ملک کے ہر گا¶ں اور ہر گھر سے مٹی جمع کرنے کی درخواست کی تھی۔ہر گھر سے مٹی جمع کرنے کے بعد اسے کلش میں رکھا گیا اور پھر امرت کلش یاترا ئیں نکالی گئیں۔ ملک کے کونے کونے سے جمع کی گئی یہ مٹی، یہ ہزاروں امرت کلش یاترائیں اب دہلی پہنچ رہی ہیں، یہاں دہلی میں اس مٹی کو ایک بہت بڑے بھارت کلش میں ڈالا جائے گا اور اس مقدس مٹی سے دہلی میں ‘امرت واٹیکا’ کی تعمیر ہوگی ۔ یہ ملک کی راجدھانی کے قلب میں امرت مہوتسو کی عظیم مراث کے طور پر موجود رہے گی۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعظم نے مصر کے صدر سے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

Next Post

عید گاہ میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ، پولیس آفیسر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر کا اوڑی دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-05-09
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
Next Post
عید گاہ میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ، پولیس آفیسر زخمی

عید گاہ میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ، پولیس آفیسر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.