جموں/28اکتوبر
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے فارورڈ علاقے میں ایک دیسی ہیلی کاپٹر کی شبانہ آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔
جموں نشین دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کی شمال کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کو ہیلی کاپٹروں کی شبانہ صلاحیتوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ اوپندرا دیویدی نے عملے کو اعلیٰ ترین آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر شمالی کمان کے کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کیا ۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔