ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

غزہ پر یو این قرارداد:’ہندوستان کا مستقبل موقف قرارداد میں شامل نہیں تھا‘

منظور کی گئی قرار داد میں توازن کیلئے ہمارے نقطہ نظر کے تمام عناصر کو شامل نہیں کیا گیا:مرکز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-29
in مقامی خبریں
A A
’پاک چین مشترکہ بیان میں کشمیر کا حوالہ مسترد‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

نئی دہلی//
حکومت نے ہفتہ کو واضح کیا کہ اس نے اسرائیل فلسطین مسئلہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کل منظور کردہ قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا کیونکہ اس میں دہشت گردی سمیت ہندوستان کے مستقل اور متوازن نقطہ نظر کے تمام عناصر شامل نہیں تھے ۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا ’’کل۲۷؍اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک غیر معمولی خصوصی اجلاس میں اسرائیل،فلسطین مسئلہ پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں توازن کے لیے ہندوستان کے نقطہ نظر کے تمام عناصر کو شامل نہیں کیا گیا‘‘۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا’’یہی وجہ ہے کہ ہم نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا‘‘۔انہوں نے کہا’’اسرائیل،فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد پر ہمارے ووٹ کی رہنمائی اس مسئلے پر ہمارے مضبوط اور مستقل موقف سے ہوئی۔ووٹ کی ہماری تشریح ہمارے موقف کا جامع اور کلی طور پر اعادہ کرتی ہے‘‘ ۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردی پر کوئی مبہم بات نہیں ہو سکتی۔ قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا ہے’’۷؍اکتوبر کو اسرائیل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے چونکا دینے والے اورقابل مذمت تھے ۔ ہماری ہمدردیاں یرغمال بنائے گئے لوگوں کے ساتھ بھی ہیں۔ ہم ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔
قرارداد میں غزہ میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران پر اپنے تحفظات کا سختی سے اظہار کیا گیا ۔’’غزہ میں جاری تنازعہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سنگین اور مسلسل تشویش کا باعث ہے ۔ عام شہری بالخصوص خواتین اور بچے اپنی جانوں کی قیمت چکا رہے ہیں۔ اس انسانی بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ ہم عالمی برادری کی جانب سے کشیدگی میں کمی اور غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہندوستان نے بھی اس کوشش میں تعاون کیا ہے ‘‘۔
اس کے علاوہ، ذرائع کے مطابق قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ’’ہمیں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جاری تنازعہ میں شہریوں کی جانوں کے زبردست نقصان پر گہری تشویش ہے ۔ خطے میں بڑھتی ہوئی مخاصمت سے انسانی بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔ "تمام جماعتوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں‘‘۔
ذرائع نے بتایا’’قرارداد پر بحث کرتے ہوئے ہم نے فلسطین پر اپنے مستقل موقف پر بھی زور دیا‘‘۔
ہندوستان نے کہا’’ہندوستان نے ہمیشہ اسرائیل،فلسطین مسئلہ کے مذاکراتی حل کی حمایت کی ہے جس کی وجہ سے اس کی تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر ایک خودمختار اور قابل عمل ریاست فلسطین کے قیام اور دو ریاستی حل ہو گا جو اسرائیل کے ساتھ پر امن طریقے پر رہیں۔ اس مقصد کے لیے ، ہم فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشیدگی کو کم کریں، تشدد سے گریز کریں اور جلد از جلد براہ راست امن مذاکرات کی بحالی کیلئے حالات پیدا کرنے کیلئے کام کریں‘‘۔
ذرائع کے مطابق ’’اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد میں۷؍اکتوبر کے دہشت گردانہ حملوں کی کوئی واضح مذمت شامل نہیں تھی۔ مرکزی تحریک پر ووٹنگ سے پہلے اس پہلو کو شامل کرنے کے لیے ایک ترمیم پیش کی گئی۔ ہم نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اور اس کے حق میں۸۸ ووٹ حاصل کیے ، جو مطلوبہ دو تہائی اکثریت سے کم تھے ۔ ’’چونکہ قرارداد کے حتمی مسودے میں ہمارے موقف کے تمام عناصر شامل نہیں تھے ، اس لیے ہم نے اسے منظور کرنے کیلئے ووٹ دینے سے گریز کیا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی تیسری باروزیر اعظم بن کر لوٹ آئیں گے :راجناتھ

Next Post

پونچھ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران۱۸دکانیں منہدم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
سرینگر کے بمنہ میں آتشزدگی سے پانچ مکان خاکستر، کمسن زخمی

پونچھ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران۱۸دکانیں منہدم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.