پیرس// ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز کے درمیان نمبر ایک کی پوزیشن کے لئے دوڑ جاری ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے اے ٹی پی فائنلز سے قبل سال کے آخری اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ایونٹ رولیکس پیرس ماسٹرز میں مقابلہ کرنے کے اپنے منصوبوں کی تصدیق کی۔
ومبلڈن چیمپیئن الکاراز نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ اپنےمداحوں کے ساتھ مسلسل دوسرے سال کے آخر میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرنے کی اپنی آرزو کے سلسلے میں پریکٹس کورٹ اور ٹریٹمنٹ ٹیبل پر اپنی تصاور مشترک کی ہیں ۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “میرے پاس اچھی خبر ہے! میں ہر روز بہتر محسوس کر رہا ہوں اور میں پیرس-برسی سے کھیلوں گا اور اے ٹی پی فائنلز کے لیے تورن میں رہوں گا! انہوں نے کہا کہ سال کا اختتام ٹاپ پوزیشن کے ساتھ ختم کرنے کے لئے پرجوش ہوں۔
الکاراز اے ٹی پی فائنلز میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں ۔گزشتہ سال پیرس-برسی میں چوٹ لگنے کے بعد انہیں چیمپئن شپ سے ہٹنے کے لئے مجبور ہوناپڑا تھا۔
جوکووچ پچھلے سال فائنل میں پیرس میں رون سے بھی ہار گئے تھے اور 2023 میں سرفہرست رہنے کی جستجو میں ایکور ایرینا میں ساتویں خطاب کے لئے کوشش کریں گے ۔ انہوں نےیو ایس اوپن جیتنے کے لئے ڈینینل میدویدیف کو سیدھے سیٹوں میں شکست دینے کے بعد سے صرف دو میچ کھیلے ہیں۔
لیکن منگل کو جوکووچ ایک سپر فین کے ساتھ بلغراد میں کورٹ پہنچے اور اپنے ‘نول فیم’ کو ایک ویڈیو پیغام میں تصدیق کی کہ وہ پیرس میں شرکت کریں گے۔