جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے دی شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-27
in کھیل
A A
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

بنگلورو//سری لنکا نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 25ویں میچ میں جمعرات کو پہلے عمدہ گیندبازی اور پھر نسنکا کے ناقابل شکست 77 اور سدیرا سماراویکراما کے ناقابل شکست 65 رنز کی بدولت انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آج یہاں پہلے بلے بازی کرنے اتری انگلینڈ کو سری لنکا نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے سب سے کم چوتھے اسکور پر پوری ٹیم کو 33.2 اوورز میں 156 رنز پرسمیٹ دیا۔ 157 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا نے اوپنر پاتھم نسنکا ناٹ آؤٹ 77 رنز اور چوتھے نمبر کے بلے باز سدیرا سمارا وکرما ناقابل شکست 65 رنز کی بدولت انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا کو پہلا جھٹکا دوسرے اوور کی پانچویں گیند پر کوسل پریرا چار رنز کی صورت میں لگا۔ پریرا کو وِلی کی گیند پر اسٹوکس نے کیچ آؤٹ کیا۔ چھٹے اوور کی دوسری گیند پر کپتان کوسل مینڈس 11 رنزکو ولی نے بٹلر کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے سدیرا سمارا ویکرما نے سلامی بلے باز پتھم نسنکا کے ساتھ محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 137 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے سری لنکا کو 25.4 اوورز میں 160 رنز بنا کر جیت دلادی۔ ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں انگلینڈ کی یہ چوتھی شکست ہے اور اس کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 30 رن دے کر دو وکٹ حاصل لیا۔ اس کے علاوہ کوئی بھی انگلش باؤلر سری لنکن بلے بازوں پر اثر انداز نہ ہو سکا۔
پہلے بلے بازی کرنے اتری انگلینڈ کی جونی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان کی سلامی جوڑی نے ٹیم کو اچھا آغاز دینے کی کوشش کی۔ اس دوران ساتویں اوور کی تیسری گیند پر میتھیوز نے ڈیوڈ ملان کو 28 رنز پر مینڈیز کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد دسویں اوور میں جو روٹ تین رنز پر رن ​​آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کو تیسرا دھچکا 14ویں اوور میں لگا جب جونی بیرسٹو 30 رنز کو راجیتا نے دھننجے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ بین اسٹوکس 43 رنزنے کچھ دیر تک جدوجہد کی، لیکن کمارا نے انہیں ہیمنتا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ ٹیم کی جانب سے اسٹوکس نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔
اس کے علاوہ معین علی 15 اور ڈیوڈ ولی 14 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ باقی چھ کھلاڑی ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز کا شرمناک اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ایک شرمناک ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ ورلڈ کپ میں سب سے کم اسکور پر آل آؤٹ ہونے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔
سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اینجلو میتھیوز اور کاسن راجیتا نے دو دو وکٹ لئے۔ مہیش تیکشنا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاداب خان کا اچھا نہ کھیلنے کا اعتراف، ناقدین کو بھی جواب

Next Post

جوکووچ اور الکاراز نمبر ایک کی پوزیشن کے لئے مقابلہ کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے

جوکووچ اور الکاراز نمبر ایک کی پوزیشن کے لئے مقابلہ کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.