نئی دہلی//
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کو یہاں کہاکہ جموں سرینگر لائن کے فعال ہونے کے بعد اس مالی سال کے اندر سرینگر میں وندے بھارت خدمات متعارف کرائیں جانے کی امید ہے۔
وشنو نے کہا کہ ایک بار جب جموں تا سرینگر ریلوے لائن مکمل ہو جائے گی تو بہت جلد وندے بھارت بھی اس پر چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں سری نگر ریلوے لائن اس مالی سال کے اندر شروع ہونے کی امید ہے۔
ریل کے وزیرنے کہا کہ اس ٹرین کو ایک منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ ان درجہ حرارت اور اونچائی میں بہت آسانی سے چل سکے۔
ایک سروے کے مطابق، وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں نوجوانوں اور بزرگ شہریوں میں آرام اور رفتار کے لیے یکساں مقبول رہی ہیں۔
ویشنو نے کہا کہ شمال مشرقی ریاست تک ریلوے لائن کے بجلی سے چلنے کے بعد نیم تیز رفتار ٹرین تریپورہ کے لوگوں کی بھی خدمت کرے گی۔
حکومت اگلے سال مارچ تک۷۵وندے بھارت ٹرینیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے اور راجدھانی ایکسپریس ٹرینوں کے متبادل کے طور پر لمبی دوری کے راستوں پر ٹرینوں کے سلیپر ورڑن چلانے کی خواہشمند ہے۔