جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گندم کا ایم ایس پی بڑھانا مجبوری: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-20
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ اگرچہ وزیر اعظم نریندر مودی گندم پرکم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) بڑھانے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ ایسا کرنا ضروری تھا، اس لیے سہارا قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ گیہوں کے ایم ایس پی میں بڑا اضافے کرنے کا کریڈٹ لینے کے بجائے مسٹر مودی کو جواب دینا چاہئے کہ آخرمدھیہ پردیش میں سویابین ایم ایس پی سے نیچے کیوں فروخت ہو رہی ہے اور حکومت سستے داموں خوردنی تیل کیوں درآمد کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گیہوں کے ایم ایس پی میں 150 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ہمیشہ کی طرح وزیر اعظم اس ‘بڑے ‘ اضافے کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ لیکن حقیقت کچھ اورہی ہے ۔ یہ حکومت کے گندم کے ذخائر کے مکمل طور پر خالی ہونے کے دہانے پر پہنچنے کی وجہ سے ہوا ہے ۔”
مسٹر رمیش نے کہا، "دراصل سچائی یہ ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب گندم کے ایم ایس پی میں اس طرح 150 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا ہے ۔ ایم ایس پی میں اضافہ پہلے بھی ہوا ہے اور اس سے کہیں زیادہ ہوا ہے ۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دور میں گندم کے ایم ایس پی میں 119 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ نریندر مودی کے دور میں صرف 57 فیصد ہوا ہے ، لیکن اب ایم ایس پی میں اضافہ، جو کہ ایک ضرورت ہے ، اسے بھی وزیر اعظم احسان کے طور پرپیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ‘‘ایم ایس پی بڑھانے کا کریڈٹ لینے سے پہلے ان سوالوں کا جواب بھی دیا جانا چاہیے کہ سنیکت کسان مورچہ کے ایم ایس پی کے لئے قانونی ضمانت کے مطالبے کا کیا ہوا؟ یہ تو ایسے وقت میں اور بھی اہم ہے جب وزیر اعظم کے دوستوں کے ذریعہ ذاتی خریداری بڑھتی جارہی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں سویا بین ایم ایس پی سے نیچے کیوں فروخت ہو رہا ہے اور حکومت سستے خوردنی تیل کی درآمد کیوں کر رہی ہے ، جو اس سال 1.7 لاکھ ٹن کو عبور کرنے جا رہا ہے – اب تک کا سب سے زیادہ۔ ان سوالوں پر وزیراعظم اپنی خاموشی کب توڑیں گے ؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وندے بھارت ایکسپریس نوجوانوں میں کافی مقبول ہو رہی ہے

Next Post

ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی کی ساکھ کم نہیں ہونی چاہیے : گہلوت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
Next Post
مرکزی حکومت کو بھی پرانی پنشن اسکیم کولوگو کرنا چاہئے : گہلوت

ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی کی ساکھ کم نہیں ہونی چاہیے : گہلوت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.