ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کلین چٹ…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-19
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

نہیں صاحب ہم نہیں جانتے ہیں اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ غزہ میں ہسپتال پر حملہ کس نے کیا… ہم بالکل بھی نہیں جانتے ہیں۔لیکن ایک بات ہم جانتے ہیں کہ حملہ کسی نے بھی کیا ہو گا… اسرائیل نے اور حماس یا کسی اور قوت نے بھی… اسرائیل پر شک اس لئے زیادہ ہے کہ وہ گزستہ دس دنوں سے غزہ پر بمباری کررہا ہے… غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجا رہا ہے… حماس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے تو… تو ایسے میں اگر عرب ممالک‘ ایسے میں اگر حماس‘ایسے میں اگر فلسطینی صدر‘ حملے کیلئے اسرائیل کو ہی ذمہ دار قرار دیں تو… تو صاحب ہم سمجھتے سکتے ہیں… لیکن… لیکن جو ہم نہیں سمجھ سکتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں سمجھ سکتے ہیں کہ … کہ امریکہ کے صدر ‘ جو بائیڈن کیسے اس نتیجہ پر پہنچ گئے ہیں کہ حملہ کسی اور نے کیا ہے… اسرائیل نے نہیں کیا ہے… بالکل بھی نہیں کیا ہے …بائیڈن ‘جو اسرائیل کے دورے پر ہیں ‘نے غزہ کے اس ہسپتال‘ جس پر حملے میں ۵۰۰ سو فلسطینی شہری… عام شہری مارے گئے ‘کے بارے میں جب پوچھا گیا تو…توانہوں نے کہا…’یہ دوسری ٹیم کی طرف سے کیا گیا ہے‘… اشارہ صاف کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں… کہنا چاہتے ہیں… کہہ رہے ہیں کہ حملہ اسرائیل نے نہیں کیا… یعنی امریکی صدر نے اسرئیل کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی اسرائیل کو کلین چٹ دی… یقین کریں کہ اسرائیل کو کلین چٹ دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے… اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ امریکہ اسرائیل کے قیام کے بعد سے ہی یہی تو کرتا آیا ہے… لیکن حیران ضرور ہیں کہ بائیڈن اتنی جلدی کیسے اس نتیجے پر پہنچ گئے کہ حملے میں اسرائیل کا ہاتھ نہیں ہے… وہ اس میں ملوث نہیں ہے… ابھی تو اس کی تحقیقات بھی شروع نہیں ہو ئی ہے… ابھی توالزام اور جوابی الزامات ہی عائد ہو رہے ہیں اور… اور ایک امریکہ کے صدر ہیں جو اسرائیل کو حملے کیلئے ذمہ دار نہیں سمجھتے ہیں… ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو… یہ بھی ممکن ہے کہ حملے میں غزہ یا فلسطین کا ہی کوئی گروپ ملوث ہو اور… اور اس لئے ہو کیونکہ امریکی صدر خطے کے دورے پر ہیں… لیکن صاحب حملہ اتنا سنگین ہے… بھیانک اور … اور وحشت ناک ہے ‘دردناک ہے کہ… کہ آپ کیسے بغیر کسی تحقیقات کے کسی ایک فریق کو بری اور دوسرے کو مجرم نہیں قرار دے سکتے ہیں … وہ بھی تب جب غزہ کے آسمانوں سے کوئی اور نہیں بلکہ اسرائیل آگ بر سا رہا ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘جموں قومی شاہراہ پر دو روز بعد ٹریفک بحال

Next Post

سارا کشمیر بیمار کیوں ہے؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سارا کشمیر بیمار کیوں ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.