جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

سارا کشمیر بیمار کیوں ہے؟

مجرم ہمارے ہی درمیان صف میں موجود ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-19
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

اگر کہوں کہ سارا کشمیر بیمار ہے تو مبالغہ آرائی نہیں ہوگی۔ تلخ حقائق کو تسلیم کرکے ان کا اعتراف برملا کرنا حقیقت پسندانہ انداز فکر اور طرزعمل تصور کیا جارہا ہے جبکہ زمینی حقائق کو سیاسی، انتظامی یا کچھ معاشرتی مصلحتوں کے پردوں میں اوڑھ کر نظروں سے چھپا کے رکھنا نہ صرف مجرمانہ فعل ہے بلکہ معاشرے کے ساتھ بحیثیت مجموعی ناقابل معاف جرم تو ہے البتہ سنگین مضمرات اور نتائج کے حوالہ سے ایک ایسا فعل ہے جو قوموں کی تباہی کا موجب بھی بن سکتا ہے۔
کشمیربیمار کیوں ہے اور اس بیماری کے اصل وجوہات اور پس پردہ حقائق کیا ہیں اس اہم ترین معاملے پر کشمیر خاموش ہے ، کشمیر کا میڈیا، دانشور طبقہ، تاجر اور کاروباری، مختلف پیشوں سے وابستہ سرکردہ شخصیات ذمہ دار انتظامی عہدوں پر فائز افراد الغرض جتنے بھی طبقات ہیں وہ کسی نہ کسی مفاد، کسی نہ کسی مصلحت یا کسی نہ کسی مجبوری کے تحت خاموش ہیں جبکہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے اور روزمرہ ان کے مشاہدے میں بھی آرہا ہے کہ کشمیرکی اس مسلسل بیماری کی وجہ کیا ہے اور کون ملوث ہے اور جو کوئی ملوث ہے، فرد کی صورت میں ، گروپوں کی صورت میں، پیشہ ورانہ اداروں کی شکل وصورت میں ان کے چہرے پوشیدہ نہیںہیں۔
اگر چہ ابھی تک اس کی وجوہات اور بیمار ی کے حجم کا پتہ لگانے کیلئے کوئی سروے ہاتھ میں نہیں لی گئی ہے لیکن جب سرکاری ہسپتال انڈرو اور اوٹ ڈور مریضوں سے ۷x۲۴ بھرے ہوں، نجی ہسپتالوں، نرسنگ ہیوموں، کلنکوں میں ہرآن مختلف امراض میں مبتلا شہریوں کا اژدھام واضح طور سے نظرآرہا ہو اور پھر ڈائیگنوسٹک لیبارٹریوں میں مختلف ٹیسٹوں اور تجزبات کے عمل سے گذرنے کے لئے بھی لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں اپنی باری کی منتظر ہوں اور پھر ادویات فروشوں کی دکانوں پر حصول ادویات کیلئے بھی لائنیں کھڑی ہوں تو سروے کرانے کی ضرورت نہیںمحسوس ہوتی ہے کیونکہ محض اسی رش کو بُنیاد بناکر آسانی سے اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے اور تخمینہ بھی کہ کشمیر کتنا بیمار ہے۔ محض سرسری نگاہ دوڑائی جائے تو ہر گھر اوسطاً چار ارکان پر اگر مشتمل ہے تو ساڑھے تین کسی نہ کسی امراض سے جھوج رہے ہیں۔
کشمیر کوبیماری میںمبتلا کرنے والے غیر نہیں بلکہ اپنی ہی صف میں موجود ہیں جو اپنے چہروں پر بیک وقت مختلف ماسک پہن کر گھوم رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سارے اپنے لئے سماجی سدھار، کچھ معزز شہری ، کچھ مخیر حضرات جبکہ کچھ کوئی اور ماسک پہنے اپنے لئے عوام کا حسن غمخوار کا دعویدار بن کر معاشرے کی جڑوں کو نہ صرف کھوکھلا بنارہا ہے بلکہ اپنے حقیر مفادات کی تکمیل کی سمت میں غیروں اور پرائیوں کا الہ کار اور مہرہ بن کر ان کے خانوں میں رنگ بھرنے کیلئے اپنے ضمیر تک کولاش گھر میں بے غور وکفن رکھ کر کسی بھی اخلاقی گراوٹ کی سطح تک خود کو گرانے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں کرتا۔
کشمیر کے طول وارض میں سالانہ اربوںمیں نہیں کھربوںمالیت کی ادویات کی کھپت ہورہی ہے ۔ صحت عامہ اور طبی نگہداشت ، علاج ومعالجہ اور تشخیص کے شعبوں میں بڑی تیزی کے ساتھ وسعت ہورہی ہے۔ نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ ملک کے چند بڑے نام اپنے اداروں کے توسیعی یونٹوں کو کشمیر تک وسعت دے کر کشمیر آرہے ہیں ، صحت عامہ اور طبی نگہداشت کے تعلق سے یہ ایک مثبت اور صحت مند پیش رفت ہے لیکن یہ سوال کیا تو جہ طلب اور غور طلب نہیں کہ کشمیرہی ان کی منزل کیوں؟ وہ کون سے کارن ہیں جو ان کی توجہ کشمیر کی طرف مبذول کررہے ہیں۔ اگر کشمیر اس حد تک بیمار نہ ہوتا تو غالباً یہ ادارے کشمیر کی طرف اپنی توجہ مبذول نہ کرتے، ان کی توجہ اس وجہ سے بھی مبذول ہوتی رہی کیونکہ سنگین امراض میںمبتلا لوگ بیرون کشمیر رُخ کررہے ہیں، دہلی، ممبئی، بنگلور، چنڈی گڑھ اور اب کچھ برسوں سے کٹرہ کا رُخ کرکے اپنے لئے بہتر علاج ومعالجہ کی تلاش میںہیں۔
کشمیر کو ان امراض میںمبتلا کرنے کیلئے ملک کی مختلف ادویات ساز کمپنیوں کا بہت بڑا عمل دخل ہے وہیں ان کمپنیوں کے سہولت کا ر کشمیر کے چپے چپے میں موجود ہیں جو ان کمپنیوں کے غیر موثر اور دونمبری ادویات کو کشمیر کے بازاروں تک پہنچانے اور ان کی فروخت کو یقینی بنانے کی سمت میں سہولت کاروں اورآلہ کاروں کے طور کام کررہے ہیں۔ کشمیر کے حوالہ سے یہ ادویات صنعت، جو بغیر کسی لگی لپٹی کے دو نمبری ہیں اب کروڑوں کی نہیں بلکہ کھربوں مالیت کی ہے۔ اس صنعت سے جڑ ے سہولت کار کشمیرمیں ہر جگہ موجود ہیںوہیں بیرون کشمیر ان کا وسیع جال پھیلایا جاچکا ہے۔
ان دوا ساز کمپنیوں کو ادویات سازی کی لائسنس کس بُنیاد پر اور کو ن دے رہا ہے یہ ایک معمہ بناہوا ہے۔ جبکہ ۷۵؍ سال گذرنے کے باوجود نہ کشمیراور نہ ہی جموں میں ادویات کے معیارات کی جانچ پڑتال کیلئے کوئی قابل اعتماد لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جاسکا ہے معاملہ صرف ادویات کی کھپت اور مقامی ضروریات اور مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق تیاری تک ہی محدود نہیں بلکہ ہر وہ اشیا ء جو غذائیت کے نام پر بیرونی منڈیوں ،سٹاکسٹوں، بیوپاریوں اور سپلائروں سے منگائی جارہی ہے اور ادویات کے علاوہ جس کی بھی مجموعی مالیت کھربوں تک پہنچ چکی ہے کے بارے میں اب یہ شک وشبہ سے بالاتر ہے کہ ان کی اکثریت ملاوٹ آمیز ہے، غیر معیاری ہے، جدید ترین ساز وسامان سے لیس فیکٹریوں اور کارخانوں میں اصلی سے مشابہت نقلی تیار کی جارہی ہے۔ چاول بھی نقلی آرہا ہے ، مصالحہ جات میںبھی ملاوٹ کی بھر مار ہے، انڈوں کے بارے میں بھی اب یہ دعویٰ کیاجارہاہے کہ مصنوعی طریقوں سے بنائے جارہے ہیں، یہاں تک کہ ادرک کی ہیت اور اصلیت کے بارے میں سوالات سامنے آرہے ہیں۔
یہ دونمبری ادویات اور اشیا ضروریہ وغیرہ کے نام پر کاروبار اور تجارت کرنے والے ان اداروں اور افراد کو اس کی وساطت سے حاصل بے شمار دولت اور اثاثے مبارک لیکن اپنے ضمیر کو محض چند سکوں کے حصول کیلئے اتنا بھی نہ گرادیں کہ قبرمیں کروٹیں لینے کی بھی مہلت نصیب نہ ہو۔
آنے والے نسلیں انہیں معاف نہیں کرینگی اور تاریخ بھی اس کردار وعمل کے حامل لوگوں کو کشمیری معاشرے کا غدار کے طور پر یادکرتی رہیگی۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے اور واضح اعلان بھی کہ ’’ دیکھو یہ اعمال بدکرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے … پھر ان سے کہا جائیگا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کلین چٹ…؟

Next Post

روہت نے آئی سی سی رینکنگ میں پانچ مقام کی چھلانگ لگائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

روہت نے آئی سی سی رینکنگ میں پانچ مقام کی چھلانگ لگائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.