سرینگر/۶ مئی
پولیس نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پہلگام کے سری چند ٹاپ جنگلاتی علاقے میں جاری گولی باری میں ایک نامعلوم عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان کاکہنا ہے’’اننت ناگ انکاؤنٹر اپ ڈیٹ:ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی‘‘۔
یہ تصادم آج صبح اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے جنگلی علاقے کو جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق یہ علاقہ بٹ کوٹ پہلگام کے مشرق میں ہے۔