ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ڈھائی سو نوجوانوں کو بندوق اٹھانے سے باز رکھنا میری اہم حصولیابی ہے :ڈی پی پانڈے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-06
in مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کا ضلع ہسپتال شوپیاں کا دورہ‘ عوام اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
سرینگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا کہنا ہے کہ میں نے قریب ڈھائی سو نوجوانوں کو بندوق اٹھانے سے باز رکھا یہی میری سب سے بڑی حصولیابی ہے ۔
پانڈے نے کہا کہ کشمیر میں والدین بھی اپنے بچوں پر کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں کہ کہیں وہ غلط راستہ اختیار نہ کریں۔
بتادیں کہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس اوجلا سرینگر میں پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔
دفاعی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس اوجلا نو مئی کو یہ عہدہ سنبھالنے والے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کی اگلی پوسٹنگ مدھیہ پردیش میں اندور کے قریب واقع کمانڈنٹ آرمی وار کالج مہو میں کی جائے گی۔
جی او سی نے جمعرات کو یہاں فوج کی پندرہویں کور کے ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’میں نے پندرہویں کور کے سربراہ کا عہدہ اس فلسفے کے ساتھ سنبھالا کہ کشمیر میں تشدد کی لہر کو کم کرنا ہے اور میں یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ ہم اس میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں اور ہم نے اس محاذ پر بہترین کام کیا ہے ‘‘۔
پندرہویں کور کے سربراہ کا ساتھ ہی کہنا تھا’’میں نے وہی کیا جو ماضی میں میرے پیشرو افسروں نے کیا میں نے کچھ انوکھا نہیں کیا مجھے یقین ہے کہ میرے بعد آنے والا افسر مجھ سے بھی زیادہ بہتر کام کرے گا‘‘۔
پانڈے نے کہا’کشمیر پرابلم‘ جیسی ایک غلط اصطلاح استعمال کی جا رہی تھی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کشمیر میں ایک پرابلم تھی جس کو ہم نے لوگوں کے ساتھ مل کر کافی حد تک حل کیا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’آج کشمیر میں امن دائمی صورت اختیار کرنے لگا ہے گرچہ کچھ گنے چنے لوگ کشمیر میں قائم ہو رہے امن کے ماحول سے خوش نہیں ہیں اور وہ امن کو در و برہم کرنے کے لئے نت نئے طریقے آزما رہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’لیکن ایسے عناصر کو شکست دینے کے لئے بروقت مشترکہ اقدام کئے جا رہے ہیں‘‘۔
فوجی کمانڈر نے کہا کہ چاہئے کشمیر میں تعینات راشٹریہ رائفلز ہیں یا لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی ہیں دونوں کشمیری سماج کے حصے ہیں اور چلینجز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
حصولیابیوں کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا’’ایک طرف تصادم آرائیوں کے دوران جنگجو مارے بھی جاتے ہیں اور انہیں سرنڈر کرنے کا موقع بھی دیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف نوجوانوں کو بندوق اٹھانے سے باز رکھنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں‘‘۔
پانڈے کا کہنا تھا’’گذشتہ زائد از ایک برس کے دوران کچھ۲۳۰نوجوانوں جنہوں نے یا تو بندوق اٹھائے تھے یا اٹھانے والے تھے ، کو واپس قومی دھارے میں لایا گیا اور یہی میری سب سے اہم حصولیابی ہے ‘‘۔
جی او سی نے کہا کہ آج جموں وکشمیر پولیس کو تیکنیکی انٹلی جنس سے زیادہ ہیومن انٹلی جنس موصول ہو رہی ہے اور جنگجوؤں بشمول جنگجو اعانت کاروں کو سماج سے علاحیدہ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’میری یہ کوشش ہے کہ کسی ماں، بہن یا بیٹی کو کسی کے بندوق اٹھانے کے بعد انکاؤنٹر کے دوران مارے جانے پرغم کے آنسو نہ بہانا پڑے ‘‘۔
کشمیر میں امریکی ساخت کے ہتھیاروں کے استعال کے بارے میں پوچھے جانے پرپانڈے نے کہا کہ یہ کوئی چلینج نہیں ہے کیونکہ اس نوعیت کے چلینجز کے ساتھ نمٹنے کے لئے پہلے ہی اقدام کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا’’ہاں کچھ امریکی ساخت کے ہتھیار کشمیر میں داخل ہوئے ہیں لیکن وہ کوئی چلینج نہیں ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی برڈ جنگجو بھی کچھ نو ماہ قبل ایک چلینج تھے لیکن آج بالکل نہیں ہیں۔
فوجی کمانڈر نے کہا کہ پہلے ملی ٹنٹ سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازم، دکاندار یا۱۵سے۱۶برس کی عمر کے طالب علم کی شناخت کرنا مشکل ہوتا تھا لیکن آج ایسے لوگوں کی شناخت بہت جلد معلوم ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ میں والدین بھی اپنے بچوں پر کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں کہ کہیں وہ غلط راستہ اختیار نہ کرسکیں۔
جموں و کشمیر کے سرحدوں پر جاری جنگ بندی معاہدے کی عمل در آمد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فوج کے لئے یہ کبھی کوئی چلینج نہیں تھا لیکن سرحد کے آر پار بستیوں کے لوگ مشکلات سے دوچار ہو رہے تھے ۔
پانڈے نے کہا کہ آج دونوں طرف سرحدی بستیوں کے لوگ امن و چین کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
امر ناتھ جی یاترا کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس یاترا میں خلل ڈالنے کے خطرات ہمیشہ لاحق رہتے ہیں لیکن ایسے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے موثر سیکورٹی انتظامات کئے جاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں آئندہ ۴۸گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں متوقع:محکمہ موسمیات

Next Post

سپریم کورٹ۱۰مئی کو’غداری‘قانون کی قانونی حیثیت پر سماعت کرے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی

سپریم کورٹ۱۰مئی کو’غداری‘قانون کی قانونی حیثیت پر سماعت کرے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.