جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

حادثہ…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-12
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

حادثے… سرینگر جموں شاہراہ پر حادثے ہوتے رہتے ہیں… ایسے حادثے جن میں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں… موت کی وادیوں … گہری وادیوں میں گم ہو جاتی ہیں… اس شاہراہ‘ جسے کشمیر کی لائف لائن بھی کہا جاتا ہے‘ پرحادثہ ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے… اور ہاں انوکھی بھی نہیں … لیکن حال ہی میں اس شاہراہ پر ایک انوکھی بات ہو ئی… انوکھا حادثہ ہوا… اور اس حادثے کی وجہ سے پورا کشمیر تاریکیوں میں ڈوبا ہوا ہے…جی ہاں تاریکیوں میں … وہ کیا ہے کہ خبر آئی تھی … پچھلے ہفتے خبر آئی تھی کہ… کہ کشمیر میں تاریکیوں کو ختم کرنے کیلئے حکومت نے ۵۰۰ میگاواٹ اضافی بجلی اتر پردیش سے خرید لی ہے… اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا… یقین دلایا گیا تھا کہ کچھ ایک دن میں مزید بجلی بھی خریدی جائیگی جس سے کشمیر میں تاریکیوں ‘ بجلی کٹوتی کے مسئلے پر بہت حد تک قابو پا لیا جائیگا… ہم انتظار کرتے رہے اور… اور اس انتظار میں ایک ہفتہ نکل گیا… لیکن… لیکن انتظار ختم ہوا اور نہ کشمیر کی تاریکیاں ختم ہوئیں… اور اس لئے نہیں ہوئیں کیونکہ جس گاڑی میں ۵۰۰ میگاواٹ کی اضافی بجلی لائی جا رہی تھی… کشمیر درآمد کی جا رہی تھی… اس گاڑی کو سرینگر جموں شاہراہ پر حادثہ پیش آیا اور… اور اس حادثے میں اس اضافی ۵۰۰ میگاواٹ بجلی… جسے بڑے جتن سے ‘ لگن سے ‘ محنت ‘ایمانداری اور خلوص نیت سے اتر پردیش سے لایا جارہا تھا… اس کی موت ہو گئی … وہ موت کی وادیوں میں گم ہو گئی اور… اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہو گئی ۔ہمیں افسوس ہے‘ ہم رنجیدہ بھی ہیں… اور اس لئے ہیں کہ … کہ ہمیںتاریکوں میں ہی رہنا پڑیگا… ۵۰۰ اضافہ میگاواٹ تو موت کی تاریکیوں میں گم ہو گئے… لیکن ہمیں بھی تاریکیوں میں رکھا کہ…کہ تاریکیاں ہمارا پیچھانہیں چھوڑ رہی ہیں… ہم حکومت سے بھی تعزیت کرتے ہیں… اس نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی… لیکن… لیکن کیا کیجئے گا کہ … کہ موت پر کسی کا بس نہیں ہے… اب حکومت… ایل جی حکومت کو کہاں معلوم تھا کہ… کہ ۵۰۰ میگاواٹ والی گاڑی کو حادثہ پیش آئیگا… یہ ہمارے لئے ہی نہیں بلکہ حکومت کیلئے بھی بڑا نقصان ہے… صدمہ بھی ہے… اللہ میاں سے دعا ہے کہ وہ حکومت کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے … اور مرحوم بجلی نہ سہی اس کی آتما ‘ اس کی روح کو ہی ادھر بھیج دے … ہم اس کا بھی استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں اور… اور سو فیصد ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جب نوجوان امن، خوشحالی، نظم و ضبط کی پیروی کریں گے تو قوم مزید ترقی کرے گی:صدر ہند

Next Post

وقف بورڈ پر الطاف بخاری کی تنقید 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

وقف بورڈ پر الطاف بخاری کی تنقید 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.