جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جب نوجوان امن، خوشحالی، نظم و ضبط کی پیروی کریں گے تو قوم مزید ترقی کرے گی:صدر ہند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-11
in ٹاپ سٹوری
A A
جب نوجوان امن، خوشحالی، نظم و ضبط کی پیروی کریں گے تو قوم مزید ترقی کرے گی:صدر ہند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۱ اکتوبر

ہندوستان کی صدر، دروپدی مرمو نے بدھ کو کہا کہ جب نوجوان’امن، خوشحالی اور نظم و ضبط‘ کے راستے پر چلیں گے، تو قوم خود بخود خوشحال اور ترقی کرے گی۔

متعلقہ

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

کشمیر یونیورسٹی میں 40ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ قوم اس وقت مزید ترقی کرے گی جب زیادہ سے زیادہ نوجوان امن اور چین (امن اور خوشحالی) کی پیروی کریں گے۔

مرمو نے کہاجب نوجوان نظم و ضبط کی پیروی کریں گے تو قوم ترقی کرے گی۔

صدر مرمو نے اپنی تقریر کا آغاز ”یہ چھ موج کشمیر“ سے کیا اور زبردست تالیاں بجائیں۔ ان کاکہنا تھا”میں یہاں آ کر خوش ہوں۔ میں مختلف کانووکیشنز اور ملک کے مختلف اداروں اور یونیورسٹیوں میں گئی ہوں لیکن میں نوجوانوں کو بتاتی ہوں کہ یہ کیمپس دوسروں سے زیادہ خوبصورت ہے۔ کشمیر یونیورسٹی کو ماضی میں بھی حضرت بل کا فیض حاصل رہا ہے اور رہے گا۔

صدر ہند نے کہا کہ وہ 2023 میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لینے اور اس کی سماجی خدمات کے لیے نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں ایک مقامی لڑکے کفایت اللہ کو وارڈ کرنے پر خوش ہیں۔

صدر نے کہا، ”میں کشمیر یونیورسٹی کے طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی حصہ لیتے ہوئے دیکھنا چاہوں گا تاکہ معاشرے میں ایک تبدیلی آئے“۔

462 طالب علموں میں سے 21 ٹاپرز میں گولڈ میڈل تقسیم کرنے کے بعد، اس نے کہا”مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ٹاپ کرنے والوں میں 55 فیصد لڑکیاں ہیں۔ ہماری لڑکیاں اور خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ آج کے ایوارڈ یافتہ ہمارے تصویراور تقدیر ہیں،“۔

ماحولیات کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے، کشمیر کو قدرتی تحفے سے نوازا گیا‘انہوں نے کشمیری کہاوت کا انتخاب کیا: "ان پوشِ تیلہ یلہ ون پوشِ” فطرت کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور یہیں پر نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کشمیر یونیورسٹی ہمالیان گلیشیئرز کی حفاظت کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ کئی محاذوں پر تحقیق کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے پہلے صدر جمہوریہ ہند درو پدی مرمو اپنے دو روزہ دورہ جموں و کشمیر کے لئے بدھ کی صبح سری نگر پہنچیں۔

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا اس موقع پر وہاں چیف سکریٹری ارن کمار مہتا، جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ، صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری، ضلع مجسٹریٹ بڈگام اکشے لبرو و دیگر فوجی و پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یونین ٹریٹری کے اپنے پہلے دورے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بعد ازاں صدر جمہوریہ سیدھے بادامی باغ فوجی چھاﺅنی٬ جو فوج کی 15 ویں کور کا ہیڈ کوارٹر ہے ، پہنچی جہاں انہوں نے شہدا کی یاد گار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا”معزز صدر جمہوریہ محترمہ درو پدی مرمو کا سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا“۔

ذرائع نے کہا کہ 12 اکتوبر کو مرموشری ماتا ویشنو دیوی مندر کا دورہ کریں گی جہاں وہ سر نو تعمیر شدہ پاروتی بھون اور سکائی واک کا افتتاح کریں گی۔

دریں اثنا صدر جمہوریہ ہند کے دورے جمو وکشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے ۔

یو این آئی کے ایک نمائندے کے مطابق شہر کے تمام علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے کی سفارش پر پلوامہ میں دارلعلوم منہدم

Next Post

حادثہ…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین
تازہ تریں

پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین

2025-05-05
پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ

2025-05-05
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

حادثہ…

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.