سرینگر//
محکمہ انکم ٹیکس نے پیر کو کشمیر میں متعدد کاروباری یونٹوں پر چھاپے مارے۔
انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ دہلی نے لال منڈی سرینگر میں آرکو ٹیکسٹائل (ڈی ٹی اے) داور ٹیکسٹائل ایجنسی پر چھاپہ مارا جس کی ملکیت سوپور حال شاہ انور کالونی حیدر پورہ کے جمیل ایمن کی ہے۔
سدیپ ڈباس کی سربراہی میں ایک اور ٹیم پیر کی صبح عادل ماگرے کی ملکیت کشمیر گلاس انڈسٹری اور نثار احمد کی ملکیت والی ماڈرن اسٹیل پر چھاپہ مارا۔
دونوں فیکٹریاں فیز۳سڈکو کھن موہ میں واقع ہیں۔سوپور میں محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے آرکو بزنس گروپ کے جاوید احمد ایمن کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ایک اہلکار نے بھی چھاپوں کی تصدیق کی اور کہا کہ صبح سے تلاشی لی جارہی ہے جس کی تفصیلات تمام تلاشی کے اختتام کے بعد شیئر کی جائیں گی۔