جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

چار ریاستوں میں ایک ایک مرحلے میں انتخاب ، نتیجہ تین دسمبر کو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-10
in قومی خبریں
A A
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

نئی دہلی//الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میںالیکشن کاا علان کیا کہ جس میں چھتیس گڑھ کو چھوڑ کر باقی چار ریاستوں میں پہلے مرحلے میں ہی انتخاب مکمل ہو گا اور نتائج تین دسمبر کو آئیں گے ۔
چیف الیکشن کمشنرراجیو کمار نے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ میزورم میں سات نومبر، چھتیس گڑھ میں سات اور 17نومبر ، مدھیہ پردیش میں 17نومبر، راجستھان میں 23نومبر جب کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں کل 16.14 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ ان میں 8.2 کروڑ مرد ووٹر اور 7.8 کروڑ خواتین ووٹر ہوں گی۔ اس بار 60.2 لاکھ نئے ووٹر پہلی بار اپنا ووٹ ڈالیں گے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹنگ لسٹ 17 اکتوبر کو جاری کی جائے گی اور 23 اکتوبر تک ووٹر لسٹ میں کرکشن کرنے کا موقع ملے گا۔
مسٹر کمار نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے 679 اسمبلی حلقوں میں 1.77 لاکھ پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے ۔ 17,734 ماڈل پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ۔ 8 ہزار 192 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کمان سنبھالیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مجرمانہ پس منظر رکھنے والوں کو تین بار اخبارات میں اپنی معلومات کی تشہیر کرنا ہوگی۔ ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کہ ان کے پاس ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 230 رکنی مدھیہ پردیش اسمبلی کے لیے ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ انتخابات کا نوٹیفکیشن 21 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31 اکتوبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 2 نومبر ہوگی۔ اسی طرح راجستھان کی 200 اسمبلی سیٹوں کے لیے 23 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کا نوٹیفکیشن 30 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 6 نومبر، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 نومبر اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 9 نومبر ہوگی۔
میزورم اسمبلی کی میعاد اس سال 17 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے ۔ وہاںمیزو نیشنل فرنٹ اقتدار میں ہے ۔ تلنگانہ، راجستھان، چھتیس گڑھ اور راجستھان کی اسمبلیوں کی مدت اگلے سال جنوری میں مختلف تاریخوں پر ختم ہو رہی ہے ۔ تلنگانہ میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی حکومت ہے ،جبکہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت ہے ۔ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کی حکومتیں ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بین اسٹوکس کا دوسرے میچ میں بھی کھیلنا مشکوک

Next Post

کابینہ سکریٹری نے سکم میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post

کابینہ سکریٹری نے سکم میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.