ممبئی//آئی پی ایل پلے آف کی دہلیز پر کھڑی گجرات ٹائٹنز کو بریبورن اسٹیڈیم میں جمعہ کو ہونے والے میچ میں ممبئی انڈینس سے محتاط رہنا ہوگا۔ گجرات 10 میچوں میں آٹھ جیت اور 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ممبئی نو میچوں میں ایک جیت کے ساتھ 10 ٹیموں میں آخری پوزیشن پر ہے ۔ گجرات کی ٹیم پچھلا میچ ہار کر اور ممبئی پچھلا میچ جیت کر اس مقابلے میں داخل ہونے جا رہی ہے ۔
گجرات کی ٹیم اپنا پچھلا میچ پنجاب کنگز کے ہاتھوں 24 گیندیں باقی رہ کر آٹھ وکٹوں سے ہار گئی تھی ۔پنجاب نے گجرات کو 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 143رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 16 اوور میں دو وکٹ پر 145 بناکریکطرفہ فتح حاصل کی۔
پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینس نے ہفتہ کو لگاتار آٹھ ہار کے بعد راجستھان رائلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل میں اپنی پہلی جیت کا مزہ چکھا تھا۔ راجستھان نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 158 رنز بنائے جبکہ ممبئی نے 19.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 161 رنز بناکر جیت حاصل کرلی تھی۔
ممبئی کے سوریہ کمار یادو اپنے پسندیدہ نمبر تین پر واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے اس مقام پر کھیلتے ہوئے آئی پی ایل میں 32.13 کی اوسط سے 1157 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے اس بار رنز بنانے میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے جہاں ہر بار 30 یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
گجرات کے لیگ اسپنر راشد خان بھلے ہی گیندبازی کے ساتھ اپنی بہترین فارم میں نہیں ہیں لیکن انہوں نے بلے سے 40 (21) اور 31* (11) کی اننگز کھیلی ہیں ۔ انہوں نے 10 میچوں میں 6.92 کی اکانومی سے نو وکٹیں حاصل کیں۔ ممبئی کے خلاف، انہوں نے 10 میچوں میں 5.73 کی اکانومی سے 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ممبئی کے تلک ورما اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے نو میچوں میں 43.85 کی اوسط سے 307 رنز بنائے ہیں۔ وہ اسپن گیند کو بہتر طریقے سے کھیلتے ہیں جہاں انہوں نے حریف ٹیم کے خلاف 150.45 کے اسٹرائیک ریٹ سے 164 رنز بنائے ہیں۔
گزشتہ سیزن کے مقابلے اس بار ڈیوڈ ملر کو دوسرا رول دیا گیا ہے جہاں وہ درمیانی اوورز میں بلے بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے 138 گیندوں میں 183 رنز بنائے اور مڈل اوورز میں صرف تین بار آؤٹ ہوئے ۔
سائی سدرشن نے آئی پی ایل میں بھی اپنی گھریلو فارم کو جاری رکھا ہے ۔ انہوں نے 11 ٹی ٹوئنٹی میں 39.21 کی اوسط سے 313 رنز بنائے ہیں۔
راجستھان کے خلاف گزشتہ میچ میں ممبئی کے اوپنر ایشان کشن کے چند میچوں میں اسکور نہ کرنے کے بعد ایشان نے 18 گیندوں میں 26 رن کی اننگز کھیلی تھی ۔ اسی گراؤنڈ پر انہوں نے سیزن کے آغاز میں دہلی کے خلاف 48 گیندوں میں ناٹ آوٹ 81 رنز بنائے تھے ۔