اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گیلفاند اور آنند ہندوستانی شطرنج ٹیم کے کوچ مقرر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-06
in کھیل
A A
گیلفاند اور آنند ہندوستانی شطرنج ٹیم کے کوچ مقرر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

چنئی// پانچ بار کے عالمی چیمپئن وشواناتھن آنند اور بورس گیلفاند 44ویں شطرنج اولمپیاڈ سے قبل ہندوستانی شطرنج کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔ آل انڈیا شطرنج فیڈریشن (اے آئی سی ایف) ہندوستان میں ہونے والے اس باوقار انعقاد میں ہندوستان کے زیادہ سے زیادہ تمغے جیتنے کے مواقع کو بڑھانے کے مقصد سے ان دو عظیموں کو گھریلو ٹیم کے پہلے کیمپ میں رہنمائی کے لئے ایک منچ پر لے کر آیا ہے ۔
اسرائیل سے چھ بار ورلڈ چیمپئن شپ کے امیدوار گیلفاند کو اے آئی سی ایف نے مینٹر آنند کے ساتھ کوچ کے طور پر منتخب کیا ہے ۔ اوپن اور خواتین دونوں زمروں میں پہلی ٹیموں کے ارکان 7 سے 17 مئی تک چنئی کے ہوٹل لیلا میں منعقد ہونے والے کیمپ میں حصہ لیں گے ، اور اس دوران ہندوستانی کھلاڑیوں کو دونوں لیجنڈز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
2009 میں ورلڈ کپ جیتنے کے علاوہ، گیلفاند نے شطرنج کے 11 اولمپیاڈز میں حصہ لیا۔ اپنے 1990 سے 2017 تک اپنے 27 سال پر محیط حیران کن کیریئر کے دوران فیڈے رینکنگ میں انہیں سرفہرست 30 میں مقام دیا گیا تھا۔ 52 سالہ گیلفاند نے ا سے پہلے کچھ چوٹی کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی ہے جس سے انہیں بڑے ایونٹس میں کامیاب ہونے میں مدد ملی ہے ۔
اے آئی سی ایف کے صدر سنجے کپور نے کہا، "ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیموں کے پاس سب کچھ سب سے اچھا ہو۔خواہ وہ رہائش کی اچھی سہولیات ہوں یا بہترین کوچز۔ ہم ایک ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں جو ان کے لیے اپنا بہترین دینے کے لیے سازگار ہو۔’’
ریپڈشطرنج میں سابق عالمی چیمپئن کونیرو ہمپی کا خیال ہے کہ گیلفاند کو مینٹر آنند کے ساتھ رہنمائی کے لئے ایک منچ پر لانے کا فیصلہ اولمپیاڈ سے پہلے کھلاڑیوں کو تحریک دے گا۔ اولمپیاڈ پہلی بار ہندوستان میں 28 جولائی سے منعقد ہوگا۔ اس کی میزبانی چنئی کو ملی ہے ۔
اے آئی سی ایف سکریٹری بھرت سنگھ چوہان نے کہا، "گیلفاند کو کھیل میں مہارت کے علاوہ کھیل کی حکمت عملی کی سمجھ ہے اور یہ ان کی کتابوں میں واضح ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ کیمپ میں گیلفاند کو شامل کرنے کا ہمارا فیصلہ فائدہ مند ہوگا۔”
چنئی میں اپنا 10 واں اولمپیاڈ کھیلنے والے ہری کرشنا نے کہا، "ان کو (گیلفنڈ) بطور کوچ رکھنا بہت اچھا ہے ۔ ان کا تجربہ اور علم ہندوستانی ٹیم کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔”
11 روزہ کوچنگ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ایک دن میں چھ سے سات گھنٹے تک انتہائی سخت ٹریننگ ملے گی اس لیے یہ کیمپ آسان نہیں ہوگا۔
کوچ سری ناتھ نے کہا، "میں اس کیمپ کا انتظار کر رہا ہوں۔ سہولیات بہترین ہوں گی، اور یہ ٹیم کے لئے اولمپیاڈ سے پہلے ایک یونٹ کے طور پر شامل ہونے کے لئے ایک بہت اہم پلیٹ فارم ہو گا۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گجرات کو ممبئی سے محتاط رہنا ہوگا

Next Post

عمران ملک کی پیدائش فیراری کے لیے ہوئی ہے اور وہ فیراری ہی دوڑائیں گے : ٹام موڈی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
عرفان پٹھان کو عمران ملک میں وقار یونس کی جھلک دکھائی دینے لگی

عمران ملک کی پیدائش فیراری کے لیے ہوئی ہے اور وہ فیراری ہی دوڑائیں گے : ٹام موڈی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.