اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویمنز سنگل کوارٹر فائنل میں سندھو چین سے ہارگئیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-06
in کھیل
A A
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

ہانگژو// ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو جمعرات کو خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ میں چینی کھلاڑی سے ہارنے کے بعد ایشیائی کھیلوں سے باہر ہو گئیں آج یہاں بنجیانگ جمنازیم اسٹیڈیم میں 47 منٹ تک چلنے والے مقابلے میں دو بار کی اولمپک میڈلسٹ اور عالمی نمبر 15 سندھو کو پانچویں نمبر کی چین کی ہی بِنگ جیاؤ سے 21-16، 21-12 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دو بار کی ورلڈ چیمپئن شپ میڈلسٹ ہی بِنگ جیاؤ نے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار آغاز کیا اور 9-5 کی برتری حاصل کی۔ پہلے گیم کے آغاز سے پی وی سندھو پر چینی کھلاڑی حاوی رہیں۔ بنگ جیاؤ نے ابتدائی برتری حاصل کی اور ہندوستانی کھلاڑی کو سخت ٹکر دی۔
سندھو نے اپنے شاٹس کے ذریعے پوائنٹس حاصل کرنے کی پوری کوشش کی۔ سندھو نے لگاتار تین پوائنٹس حاصل کئے اوراسکور (16-18) کیا، لیکن بنگجیاؤ نے یہ گیم 21-16 سے جیت لیا۔
دوسرے گیم میں چینی بیڈمنٹن کھلاڑی نے ابتدائی (5-1) کی برتری حاصل کی۔ لیکن سندھو نے اسکور کو 8-8 سے برابر کر دیا لیکن اس کے بعد چینی کھلاڑی نے اس گیم میں 6 پوائنٹس کی برتری حاصل کی اور اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے دوسرا گیم 21-12 سے جیت لیا۔ ساتھ ہی پی وی کو میچ میں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ سندھو کی شکست کے ساتھ ہی خواتین کے مقابلوں میں تمغے کی امید ختم ہو گئی۔ اس سے قبل خواتین کے سنگلز میں اسمیتا چالیہا راؤنڈ آف 32 میں شکست کے بعد باہر ہو گئی تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہانگزو میں اپنے میچ سے پہلے سندھو پانچ میچوں میں سے چار میں چینی کھلاڑی کو شکست دی تھی۔
ہندوستان بیڈمنٹن میں ابھی تک گولڈ میڈل نہیں جیتا ہے۔
دریں اثنا، ایچ ایس پرنائے آج مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے لی زی جیا سے مقابلہ کریں گے۔
ہندوستان کی ٹاپ رینک والی مردوں کی ڈبلز جوڑی ساتوک سائراج رینکیریڈی-چراغ شیٹی بھی کوارٹر فائنل میں کورٹ میں اترے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شیکھر دھون نے اپنی اہلیہ سے طلاق لے لی

Next Post

عماد اور سرفراز کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، عامر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت
کھیل

چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت

2026-09-12
کھیل

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

2026-09-12
کھیل

تیر اندازی ورلڈ کپ فائنل میں دھیرج بومّادیورا ہندوستان کی واحد امید

2026-09-12
کھیل

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-12
کھیل

پتنگ بازی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے مشق کی

2026-09-12
کھیل

میں ہمیشہ سیکھتا رہتا ہوں اور سیکھتے رہنا چاہتا ہوں:محمد شامی

2026-09-12
Next Post
محمد عامر کا گلوسسٹرشائر سے معاہدہ، نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل

عماد اور سرفراز کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، عامر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.