نئی دہلی///
بھارتی کرکٹر اور جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون نے اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق لے لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ (فیملی کورٹ) نے اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق کی منظوری دے دی ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ انکی اہلیہ نے شیکھر دھون کو اپنے اکلوتے بیٹے سے برسوں تک الگ رہنے پر مجبور کرکے ذہنی تکلیف دی۔
فیملی کورٹ نے کہا کہ دھون کی اہلیہ نے مذکورہ الزامات کی مخالفت نہیں کی اور دفاع میں ناکام رہیں تاہم عدالت نے بیٹے کی حوالگی سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔