سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے سرینگر میں ایک کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔
سرینگر پولیس نے بدھ کے روز’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’ارشاد احمد لنگو ولد بشیر احمد لنگو ساکن ہمدانیہ کالونی کو ایک کمسن لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا‘‘۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بمنہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا ہے ۔