اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

چرخہ یہ سودیشی تحریک‘خود انحصاری اور معاشی آزادی کی علامت ہے :سنہا

’باپو نے برطانوی راج کیخلاف جنگ میں چرخہ کو ایک اہم ہتھیار کے طور استعمال کیا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-03
in مقامی خبریں
A A
’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد یو ٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں بابائے قوم کو ان کی جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مہاتما گاندھی کے مجسمے اور چرخہ نصب کرنے کی نقاب کشائی کی ۔
سنہا نے کہا ’’ پوجیہ باپو کا ہمیشہ یہ ماننا تھا کہ چرخے کے فریم کا پیغام اس کے ٹھوس فریم سے کہیں زیادہ وسیع ہے ۔ چرخہ کا مقصد بنی نوع انسان کی خدمات کرنا ، دوسروں کو تکلیف پہنچائے بغیر جینا ، امیر اور غریب ، سرمائے اور محنت کے درمیان ایک لازم و ملزوم رشتہ قائم کرنا ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ باپو نے برطانوی راج کے خلاف جنگ میں چرخہ کو ایک اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سودیشی تحریک ، خود انحصاری اور معاشی آزادی کی علامت ہے ۔
مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ باپو کے نظریات پوری انسانیت کیلئے ہیں ۔
سنہا نے کہا ’’ مجھے امید ہے کہ باپو کے نظریات سے متاثر ہمارے افسران معاشرے کے ہر شہری کے وقار ، مساوات ، سماجی انصاف اور ترقی یافتہ اور خود انحصار جموں کشمیر کیلئے لگن اور محنت سے کام کرتے رہیں گے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنرنے دیہاتوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے مرکز کے طور پر ترقی دینے اور دیہی آبادی کی زندگیوں کو بدلنے کیلئے یو ٹی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ایل جی نے کہا کہ آج جموں کشمیر کے دیہات آمدنی کے مختلف ذرائع کی دستیابی کی وجہ سے بے مثال ترقی دیکھ رہے ہیں ۔ نئے صنعت کار گاؤں سے اپنی نئی اننگز شروع کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کے معاملے میں گاؤں اور شہر کے درمیان فاصلہ ختم ہو رہا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ پوجیہ باپو کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے۲۲۔۲۰۲۱میں جموں و کشمیر نے کے وی آئی سی کی مدد سے دیہاتوں میں۲۱۶۴۰مینوفیکچرنگ اور سروس یونٹس قائم کئے جس سے۷۳ء۱ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روز گار ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ مالی سال میں۱۰۶۲۸سے زائد نئے یونٹس لگائے گئے تھے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مہاتما گاندھی اور چرخہ کے مجسمے کی تنصیب کیلئے جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ ( کے وی آئی بی ) کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے سودیشی مصموعات کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ۔
سنہا نے کہا کہ کھادی میں مصروف شہر پر مبنی سیلف ہیلپ گروپس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، جو نوجوانوں کیلئے ایک نیا فیشن اسٹیٹمنٹ بن گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ون نیشن ون الیکشن:’ ہر ایک سے رائے لیں گے‘

Next Post

’۳۷۰ کی منسوخی کے جموں کشمیر نے ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کیا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
مرکزی وزیر داخلہ ۳۰ ستمبر کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچیں گے

’۳۷۰ کی منسوخی کے جموں کشمیر نے ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کیا ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.