جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سچن عظیم ہیں، وراٹ کا ان سے موازنہ کرنا درست نہیں: مرلی دھرن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-01
in کھیل
A A
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ بے رحم ثابت ہو سکتا ہے : سچن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

لکھنؤ//ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کو کرکٹ کی دنیا کا منفرد بلے باز بتاتے ہوئے سری لنکا کے سابق اسپنر متھیا مرلی دھرن نے کہا کہ وراٹ کوہلی کا ان سے موازنہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
مرلی دھرن، جو یہاں اپنی فلم ‘800’ کی تشہیر کے لیے آئے ہوئے تھے، نے ہفتے کے روز ایک سوال کے جواب میں کہا، ”نہ صرف وراٹ بلکہ دنیا کے کسی بلے باز کا موازنہ سچن سے نہیں کیا جا سکتا۔ وہ ایک بہترین بلے باز رہے ہیں۔ سچن نے 14 سال کی عمر میں رنجی کھیلنا شروع کیا جب کہ محض 16 سال کی عمر میں انہوں نے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور وقار یونس جیسے گیند بازوں کا سامنا کیا۔ سنچریوں کی سنچری لگانے والے سچن جیسا باصلاحیت بلے بازصرف ایک بار پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ وراٹ کوہلی ایک بہترین بلے باز ہیں لیکن ان کا سچن سے موازنہ کرنا بے معنی ہوگا۔ کرکٹ کے ہر دور میں باصلاحیت کھلاڑی ابھرتے ہیں لیکن ان کا کسی اور سے موازنہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے امکانات کو بہتر بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنی سرزمین پر کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔ روی چندرن اشون بھارتی ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہیں آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ ایک بہترین گیندباز ہیں جو بلے باز کا دماغ پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اسے کسی بھی وقت مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بلے باز اور گیندباز فارم میں ہیں جس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، تاہم انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ کی مضبوط دعویدار ہیں جو ہندوستان کو سخت ٹکر دے سکتی ہیں۔ پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی برصغیر کے حالات سے بخوبی واقف ہیں اور یہ ٹیمیں ورلڈ کپ میں سرپرائز دے سکتی ہیں۔
اپنے کرکٹ کیریئر کا تجربہ بتاتے ہوئے مرلی دھرن نے کہا کہ ان کے کرکٹ کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ 1996 کا ورلڈ کپ تھا جب ان کے ملک نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔
سری لنکا کے سابق اسپنر نے کہا کہ انہیں وریندر سہواگ کو باؤلنگ کرنا مشکل لگا۔ تاہم انہوں نے اپنے کیریئر میں حاصل کی گئی 800 وکٹوں میں سے ہر وکٹ ان کے لیے قیمتی ہے۔ بلے بازوں کی بات کریں تو اگر انہیں ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور سچن تنڈولکر جیسے دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا موقع دیا جائے تو ان کی نظریں صرف سچن پر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کپتان روہت شرما اور ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ میں مخالف گیند بازوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ دونوں بہترین فارم میں ہیں اور خطرناک بھی۔
مرلی دھرن نے کہا کہ ان کی سوانح عمری پر مبنی فلم ‘800’ سچے واقعات پر مبنی ہے اور انہیں امید ہے کہ ہندوستانی ناظرین اس فلم کو تھیٹروں میں دیکھنا پسند کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرے کے باعث احمد آباد میں پرائیوٹ جیٹ طیاروں کی آمد و رفت میں 30فیصد اضافہ

Next Post

روہت شرما نے بہترین کور ڈرائیو کے حامل بیٹرز میں بابر اعظم کا نام لے لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

روہت شرما نے بہترین کور ڈرائیو کے حامل بیٹرز میں بابر اعظم کا نام لے لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.