لاہور//
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول بڑے معرکے کے باعث احمد آباد ایئرپورٹ پر پرائیوٹ جیٹ طیاروں کی آمد و رفت میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے ٹاکرے سے قبل احمد آباد میں چارٹرڈ ایئر کرافٹس کی ا?مد و رفت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
ورلڈ کپ کے اس سب سے بڑے ٹاکرے میں شوبز شخصیات سمیت بزنس ٹائیکونز اور اہم سیاستدانوں کی ا?مد متوقع ہے۔ بھارتی سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق احمد آباد ائیرپورٹ پر 43 ایئر کرافٹس کی پارکنگ کا انتظام موجود ہے جبکہ 2022ء کے گجرات انتخابات میں 79 چارٹرڈ ایئر کرافٹس کو ایئرپورٹ پر پارک کیا گیا تھا۔