جموں//
جموں کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بی ایس ایف نے دو مارٹر گولے برآمد کرکے بعد ازاں انہیں ناکارہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں جمعے کی صبح چند مقامی افراد نے کھیت میں دو پرانے مارٹر شیل پائے اور اس ضمن میں بی ایس ایف اور پولیس کو آگاہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا اور انتھک کوشش کے بعد دونوں شیلوں کو ناکارہ بنایا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔