جموں//
مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے ڈینگی کے معاملات میں معمولی کمی آئی ہے۔
گزشتہ روز ڈینگی کے ۵۲کیسز درج کیے گئے۔ ان سمیت ریاست میں اب تک کل۱۷۰۰ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت ہسپتالوں میں آنے والے ڈینگی کے مریضوں کی حالت نارمل ہے۔
سب سے زیادہ ۱۲۳۵ کیس جموں ضلع میں سامنے آئے ہیں، جب کہ سانبہ میں۱۵۰، کٹھوعہ میں۱۴۲‘ راجوری میں۳۰‘ ڈوڈہ میں۱۷‘ ریاسی میں۱۶‘ پونچھ میں۱۴ میں کیسز سامنے آئے ہیں۔ رامبن اور کشتواڑ میں۴‘ دو کیس رپورٹ ہوئے۔
اب تک کل۵۴۲مریض علاج کیلئے اسپتالوں میں آئے ہیں۔ ان میں سے۴۷۱ کو فارغ کر دیا گیا۔ ۶۲ اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ایک مریض کی موت ہو گئی ہے۔ ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی حالت نارمل ہو گئی ہے۔