سرینگر// جنوبی کشمیر کے لارمو اونتی پورہ میں ملی ٹینٹوں نے سی آر پی ایف گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پیر کی شام کو لارمو اونتی پورہ میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پیرا ملٹری فورسز سے وابستہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ پیرکی شام کو دو گاڑیوں میں سوار پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار علاقے کا جائزہ لے رہے تھے کہ اس دوران کم نوعیت کا آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔
کمار نے بتایا کہ دھماکے میں پیرا ملٹری فورسز کے دو اہلکار معمولی طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
آئی جی نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور وہ جائرہ لے رہے ہیں کہ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا۔