جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پاکستان دہشت گردی کی ماں‘:’پنجاب اور جموں کشمیردونوں جگہ دہشت گردی کی ماں ایک ہی ہے‘

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جموں کشمیر میں آپریشن جاری ہیں :ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-28
in اہم ترین
A A
پاکستان جموں کشمیر میں دہشت گردی کی ماں:ڈی جی پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
جموں کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے بدھ کو کہا کہ پاکستان مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کی ماں ہے جیسا کہ پنجاب میں تھا۔
وہ گندوہ میں ایک پولیس کمپلیکس کا افتتاح کرنے اور پہاڑی پٹی کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ڈوڈہ کے ایک روزہ دورے پر تھے۔
ڈی جی پی نے کہا’’جب پنجاب میں دہشت گردی چل رہی تھی، جموں و کشمیر کے کچھ علاقے اس سے متاثر ہوئے تھے۔ پنجاب کی دہشت گردی کے خاتمے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی شروع ہوئی۔ دونوں جگہوں پر دہشت گردی کی ماں ایک ہے‘‘۔
سنگھ نے کہا’’دو دہشت گردہیں‘لیکن ان کی ماں ایک ہے اور وہ پاکستان ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز پاکستانی ایجنسیوں کے ذریعے چلائی جانے والی دہشت گردی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ڈی جی پی نے کہا کہ اس وقت’دہشت گردی کے باقیات‘کے خاتمے کے لئے ایک آپریشن جاری ہے۔ ’’مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا‘‘۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ گندوہ، کشتواڑ اور ڈوڈہ کے لوگ امن کے ماحول میں اپنی زندگی گزار سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری دعا ہے اور یہی ہماری کوشش ہے۔
سنگھ کا کہنا تھا کہ پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی نہ ہونے کے باعث محکمے میں زائد از چار ہزار اسامیاں خالی پڑی ہیں۔
ڈی جی پی نے کہا کہ محکمے میں پولیس اہلکاروں کی جو کمی ہے اس کو ہر جگہ پر محسوس کیا جا رہا ہے ۔
سنگھ نے کہا’’جموں کشمیر پولیس میں کافی لمبے عرصے سے بھرتی نہیں ہوئی پہلے پولیس محکمہ خود بھرتی کرتا تھا لیکن اب یہ کسی دوسرے محکمے کو سونپی گئی ہے اور جب سے سونپی گئی ہے تب سے بھرتی نہیں ہو پائی ہے ‘‘۔
ڈی جی پی کا کہنا تھا’’ہمارے محکمے میں زائد از چار ہزار اسامیاں خالی ہوئی ہیں اور مجموعی طور پر جو پولیس اہلکاروں کی کمی ہے اس کو ہر جگہ پر محسوس کیا جا رہا ہے ‘‘۔
کٹھوعہ ضلع کے متعلق ان کا کہنا تھا’’مجھے خوشی ہے کہ کٹھوعہ ضلع امن و آشتی کی ایک مثال ہے اور یہاں کا ہندو مسلم بھائی چارہ انتہائی مستحکم ہے‘‘۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے خصوصی پولیس بھرتی کی مانگ کی جب بھی بھرتی ہوگی تو اس علاقے کا خاص خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے حالات اچھے ہیں پھر بھی سیکورٹی فورسز اور پولیس چوکسی رکھے ہوئے ہیں۔
ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ اس کے آگے ضلع ڈوڈہ ہے جو کبھی دہشت گردی سے متاثر تھا، سیکورٹی فورسز کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔اننت ناگ انکائونٹر کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ حالات اچھے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں امسال۲۶ ستمبر تک۴۷ دہشت گرد مارے گئے‘۲۰۴گرفتار

Next Post

شمالی کمان کے سربراہ‘اوپندر دویدی کا لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں

شمالی کمان کے سربراہ‘اوپندر دویدی کا لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.