ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ہندوستان کی سفارت کاری نے گزشتہ ۳۰ دنوں میں نئی بلندیوں کو چھو لیا ‘

جی ۲۰ میںکچھ ایسے فیصلے لئے گئے جودنیا کی سمت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-27
in اہم ترین
A A
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت پیغام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

نئی دہلی///
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ہندوستان کی سفارت کاری نے گزشتہ ۳۰ دنوں میں نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے اورجی ۲۰ سربراہی اجلاس کے دوران لئے گئے کچھ فیصلے ۲۱ویں صدی کی دنیا کی سمت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہاں جی ۲۰ یونیورسٹی کنیکٹ کے فائنل میں طلباء ، فیکلٹی ممبران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ۳۰ دنوں کے دوران ۸۵ عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
مودی کاکہنا تھا’’آج کے پولرائزڈ بین الاقوامی ماحول میں، اتنے سارے ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے اس ماہ کے شروع میں دہلی میں ہونے والی جی۲۰ سربراہی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ملک کی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے صاف اور مستحکم گورننس ضروری ہے۔
مودی نے کہا’’میں آپ کو پچھلے۳۰ دنوں کا ایک رپورٹ کارڈ دینا چاہتا ہوں۔ اس سے آپ کو نئے ہندوستان کی رفتار اور پیمانے کا اندازہ ہو جائے گا۔ آپ کو ۲۳؍ اگست یاد ہوگا! سب دعا کررہے تھے اور پھر اچانک سب کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔ پوری دنیا نے ہندوستان کی آواز سنی: ’انڈیا چاند پر ہے‘۔انہوں نے کہا’’۲۳؍ اگست قومی خلائی دن کے طور پر ملک میں امر ہو گیا ہے۔ اپنے قمری مشن کی کامیابی کے فوراً بعد، ہندوستان نے اپنا شمسی مشن شروع کیا‘‘۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان کی سفارت کاری گزشتہ ۳۰ دنوں میں نئی بلندیوں پر پہنچی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جی۲۰سربراہی اجلاس صرف ایک سفارتی اور دہلی مرکوز پروگرام تک محدود ہوسکتا تھا لیکن ہندوستان نے اسے عوام پر مبنی قومی تحریک بنا دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی کوششوں سے چھ مزید ممالک برکس کمیونٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ان کاہکنا تھا’’دہلی کے اعلان پر ۱۰۰ فیصد اتفاق رائے نے عالمی شہ سرخیاں بنائیں…جی ۲۰ سربراہی اجلاس کے دوران لئے گئے کچھ فیصلے۲۱ویں صدی کی سمت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں…آج کے پولرائزڈ بین الاقوامی ماحول میں، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے کہ اتنے سارے ممالک ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم مل جائیں‘‘۔
گزشتہ ۳۰دنوں میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کی فہرست دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور متوسط طبقے کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے۔
وزیر اعظم نے کہا’’حکومت نے کاریگروں کے لیے پی ایم وشوکرما یوجنا شروع کی ہے۔ گزشتہ ۳۰دنوں میں ’روزگار میلہ‘ کے ذریعے ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو مرکزی حکومت کی نوکریاں دی گئی ہیں۔ خواتین ریزرویشن بل پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منظور ہونے والا پہلا بل بن گیا اور اس نے ملک کو فخر کے احساس سے بھر دیا‘‘۔
مودی نے کہا کہ وہ جی۲۰سمٹ کی کامیابی پر حیران نہیں ہیں کیونکہ جب نوجوان کسی بھی تقریب سے وابستہ ہوتے ہیں تو اس کی کامیابی یقینی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا’’نوجوان اسی وقت ترقی کرتے ہیں جہاں پر امید، مواقع اور کشادگی ہو۔ نوجوانوں کے لیے میرا پیغام ہے … ’بڑا سوچو۔‘(ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کوکر ناگ جھڑپ کے بعد بھی وادی کے پر امن ماحول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘

Next Post

پارلیمانی وفد کا لالچوک دورہ‘ لوگوں سے بات چیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
Next Post

پارلیمانی وفد کا لالچوک دورہ‘ لوگوں سے بات چیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.