جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کوکر ناگ جھڑپ کے بعد بھی وادی کے پر امن ماحول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘

بد قسمتی سے دہشت گردوں نے کوکر ناگ میں پہلے فائر کیا جس سے ہمیں نقصان ہوا:سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-27
in اہم ترین
A A
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ

DGP

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

جموں//
جموںکشمیر کے پولیس سربراہ‘دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں کوکرناگ انکائونٹر سے پہلے بھی حالات اچھے تھے اور اس کے بعد بھی حالات اچھے ہیں۔
سنگھ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو ضلع ریاسی میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
ڈی جی پی نے کہا’’جموںکشمیر میں کوکر ناگ انکائونٹر سے پہلے بھی حالات اچھے تھے اور اس کے بعد بھی یہاں حالات اچھے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہوتے ہیں چاہئے جنگل میں ہوں یا پہاڑوں پر ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے‘‘۔ سنگھ نے کہا کہ ’’کوکرناگ انکائونٹر میں بھی کسی خاص دہشت گرد کی کمین گاہ کے بارے میں اطلاع تھی جس کے مطابق سیکورٹی فورسز وہاں گئے تھے‘‘۔
سنگھ نے کہا’’جو فائر پہلے کرتا ہے تو دوسرے کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے اس آپریشن کے دوران بدقسمتی سے پہلے دہشت گردوں نے فائر کیا جس کی وجہ سے ہمیں اپنے بہادر افسروں اور ایک بہادر جوان کا نقصان اٹھانا پڑا‘‘۔
پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے صفایا کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ایسی جگہ پر جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
ڈی جی پی نے کہا کہ یہ ایک کامیاب آپریشن تھا تاہم نقصان کے امکانات رہتے ہیں۔انہوں کہا’’میں اس آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو اور اس میں حصہ لینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز جموں و کشمیر کی سر زمین سے دہشت گردی جڑیں اکھاڑنے کیلئے پر عزم ہے۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ پولیس نے نارکو ٹیرر کے خلاف لڑائی کو تیز تر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا’’پولیس نے نارکو ٹیرر کے خلاف لڑائی کو تیز تر کر دیا ہے گرفتاریوں، کیسوں کے اندراج میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیروہ میں مشتبہ شخص گرفتار‘مزید تین پوچھ تاچھ کیلئے طلب:پولیس

Next Post

’ہندوستان کی سفارت کاری نے گزشتہ ۳۰ دنوں میں نئی بلندیوں کو چھو لیا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت پیغام

’ہندوستان کی سفارت کاری نے گزشتہ ۳۰ دنوں میں نئی بلندیوں کو چھو لیا ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.