سیئول//
جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 20,084نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرین کی تعداد 17,295,733ہو گئی ہے۔ صحت کے حکام نے پیر کو یہ معلومات دی۔
محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ نئے کیسز میں سے 26 کیسز باہر سے آنے والے افراد کے ہیں۔ یہ تعداد اب بڑھ کر 31,997ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سنگین مریضوں کی تعداد 32 کم ہو کر 461 ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران 83 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 22,958ہو گئی۔ شرح اموات 0.13فیصد ہے۔